Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 6

Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 6

Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 6

Novel : Darde Dil Ki Tu Dawa
Writer Name : Zohra Farrukh Hasan
Category : Episodic

" ایلیار چھوڑو اسے…. " انہوں نے اس بار سرد انداز میں اس کی طرف دیکھا….  ثمین نے اس کے سینے سے سر اٹھا کر ڈر کر ایلیار کا چہرہ دیکھا مگر وہ اس کی طرف دیکھ بھی نہیں رہا تھا، آنکھیں فائق صاحب کی سرد نگاہوں میں بےخوفی سے گڑی ہوئی تھی ______

" آئی سے لیو ہر…. " وہ اس بار پھر دہاڑے ثمین نے ڈر کر ایلیار کی پشت پر پناہ لے لی_____

" میں نے کہا نا آپ سے…. ثمین پر آپ نا ہاتھ اٹھا سکتے ہے، نا اسے کچھ  کہنے کا حق ہے آپ کا، اس کا کوئی قصور نہیں جو کہنا ہے آپ مجھے کہے _" وہ ان کی آنکھوں میں بڑی جرأت سے دیکھتا آج الگ ہی ایلیار لگا______ _

" کس حق سے تم مجھے یہ سب کہہ رہے ہو _ " وہ غراتے ہوئے اس کے سامنے آ گئے_____

" اسی حق سے جو حق مجھے دیا گیا ہے_ " ان کے غصے کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا _" اسی حق کا استعمال کر کے تم نے اسے اپنے بستر تک بلا لیا…. " انہوں نے جیسے دونوں پر کوڑا برسایا ہو یعنی وہ سب سن چکے تھے، ثمین کو ایسا لگ رہا تھا اس کی ٹانگیں بےجان ہو جائے گی محبت کی اس رسوائی پر کتنا سخت ہے یہ سننا _______

" میں اس بارے میں آپ کا جواب دہ نہیں ہوں اور نا ہی آپ کو اجازت دوں گا کہ آپ کچھ کہے… یہ ہمارا پرسنل میٹر ہے سو پلیز ڈونٹ انٹر فیئر ڈیڈ..  " وہ تعجب سے اس کا گستاخانہ لہجا سن رہے تھے، ثمین کے ہاتھ پر ہاتھ رکھے وہ انہیں بڑی سرد اور کٹیلی نگاہوں سے دیکھ رہا تھا _____

" اچھا میں انٹر فیئر نہیں کرتا ہوں تو بتا دوں اسے سب حقیقت کی کیا چاہ کر تم نے مجھ سے سودا کیا تھا _کس چیز کے بدلے تم نے مجھ سے سب طے کیا تھا _" وہ نفرت میں آج زہر اگل رہے تھے_____

" ڈیڈ پلیز اسٹاپ ایٹ… " ایلیار ایک دم سے چیخ اٹھا اگر ثمین کو  سب معلوم ہوا تو وہ تو مر جائے گی ______

" کیوں ڈر لگ رہا ہے نا کہیں تمھاری حقیقت کھل نا جائے، یہ سب سن کر تمھاری دوست ٹائپ محبوبہ تم سے نفرت نا کرنے لگ جائے _ " اس بار ثمین چونکی تھی وہ بے اختیار ایلیار کے بازوں چھوڑ کر اس سے الگ ہوئی تھی ______

" ثمین تم اندر جاؤ پلیز..  " ایلیار نے آنکھوں میں ڈھیروں التجا لئے ہوئے اس کی طرف دیکھا تھا وہ الجھتی ہوئی جانے کو مڑی _" سنوں گی نہیں تمھارے محبوب نے کیا سودا کیا تھا ثمین… " پیچھے سے آتی فائق صاحب کی طنزیہ آواز پر وہ مڑی تھی____ _

" ڈیڈ پلیز میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں اسے جانے دے اس سے کچھ مت کہے پلیز، " ایلیار صحیح معنی میں اب اذیت کا شکار ہوا تھا، ان کے منھ سے نکلے ایک بھی الفاظ اس کی محبت کو رسوا کر دیں گے______

" کیوں تمھیں یقین ہے نا اس کی محبت پر  تو ڈر کیسا… آج دیکھ لیتا ہوں کی یہ محبت نامی مرض کب تک اعتبار قائم رکھتا ہے_ " وہ جو کچھ کہہ رہے تھے، ثمین اب بس ایلیار کا چہرہ دیکھ رہی تھی، جہاں بےپناہ تکلیف ابھر آ رہی تھی وہ اپنی پیشانی مسلتا بےحد پریشان لگ رہا تھا_______

"ڈیڈ آپ جو کہیں گے میں وہی کروں گا….. پلیز ڈونٹ سے… پلیز ڈیڈ… " وہ آکر ان کا ہاتھ تھام کر منت کرنے لگا______

" ڈونٹ ٹچ می…. " انہوں نے اس کا ہاتھ جھٹک کر اسے دھکا دیا، ایلیار کو شاک لگا تھا وہ اس کے ڈیڈ تھے جنہوں نے کبھی بھی اس سے ایسی نفرت سے بات نہیں کی تھی، وہ ہمیشہ اس کے لئے مہربان تھے تو آج، وہ آنکھیں میں بےیقینی بھرے انہیں دیکھ رہا تھا ______

" تم نے کیا اپنے ایگریمینٹ پر عمل… کیا کہا تھا تم سے تم صرف اس سے محبت کا ڈرامہ کروں گے اور تم…. " انہوں نے اس کا گریبان تھام لیا _ایلیار ایک دم چپ سا انہیں دیکھ رہا تھا، ثمین کی آنکھیں ان دونوں کو ساکت سا دیکھ رہی تھی_______


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 6 is available here to online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇




















































 پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇














ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post