The girl who's kidnapped | Romantic Novel | By Fareeha Mirza Episode 11 ...


"میں کچھ نہیں جانتا امراؤ بیگم ۔۔۔۔مجھے وہ لڑکی ہر حال میں چاہیے ۔۔۔" اس نے۔ ےحد درشتی سے بات کاٹ کر کہا تھا۔

"وہ یہاں نہیں ہے ۔۔۔۔"امرائو بیگم یکدم سیدھی ہوئی تھی اور غضب ناک نگاہوں سے اس لڑکے کو دیکھا تھا۔ وہ اب امرائو بیگم کو سنجیدہ مگر چبھتی نظروں سے دیکھ رہا تھا۔

" یہاں نہیں ہے تو کہاں گئی ؟" وہ با آواز بلند چلایا تھا اور نیز پر پڑا گلدان اٹھا کر زمین پر دے مارا تھا۔ امراؤ بیگم کا میک اپ کی تہوں میں لپٹا سفید چہرہ یکدم زرد پڑا تھا۔

" وہ لڑکی ایک ہیرا ہے ۔۔۔۔تم اسے خود سڑک پر بے آسرہ چھوڑ کر گئے تھے ۔ میں نے اسے کسی گاہک کے سامنے پیش نہیں کیا کیونکہ وہ نوخیز کلی ہے۔  تم جانتے ہو کل میری غیر موجودگی میں گل بانو نے اسے  ایک نوجوان لڑکے کی "خدمت " پر لگا دیا ۔ اس نے گل بانو کو لالچ دے کر اسے خرید لیا۔  وہ تب سے غائب ہے۔ بتا اب کدھر سے ڈھونڈ کر لائوں ۔۔۔۔بھاگ گئی ہے وہ ۔۔۔بھول جا ۔" امراؤ بیگم کی آخری بات پر اس نے خون آشام نظروں سے اسے دیکھا تھا۔ 

" مت بھولو امرائو بیگم کہ میں کون ہوں۔۔۔۔میں اس سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا مگر میں اسے اس گندگی میں نہیں جھونکنا چاہتا ۔۔۔" مقابل کا لہجہ امراحو بیگم کو جھکسانے کے لہے کافی تھا۔

 

" مجھے نہیں معلوم کہاں ہے وہ ۔۔۔"امراحو ںیگم نے رکھائی سے کہا۔

" امرائو بیگم تم مجھے جانتی نہیں ہو میں کون ہوں ۔۔۔۔۔میں ابھی پولیس کو کال کر کے تمہارا یہ کوٹھا بند کروا سکتا ہوں ۔۔۔ " اس کی سنگین دھمکی پر امراؤ بیگم کے تنے اعصاب ڈھیلے پڑے تھے۔ غصہ جھسگ کی طرح بیٹھ گیا تھا۔ 

"دو دن ۔۔۔" اس نے دو  انگلیاں امرائو بیگم کی آنکھوں کے سامنے لہرائی تھیں پھر سرد لہجے میں چبا چبا کر بولا تھا۔

"دو دن دے رہا ہوں تمہیں ۔۔۔اسے واپس ڈھونڈ کر لائو ورنہ نتائج کی زمہ دار تم خود ہو گی ۔۔۔۔مجھے ایک سیکینڈ نہیں لگے گا اور تمہارا یہ کوٹھا جل کر راکھ ہو جائے گا۔ "

" میں جا رہا ہوں ۔۔۔۔اسے اگر ایک کھروچ بھی آئی تو اس کی ذمہ دار صرف تم ہو گی امراؤ بیگم ۔۔۔۔" وہ سنجیدگی سے کہہ کر لمبے لمبے ڈگ ںھرتا عہاں سے چلا گیا تھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post