Tum Mile Der Se Romantic Novel By Warda Jafferi
Tum Mile Der Se Romantic Novel By Warda Jafferi
وہ لوگ اس وقت برائیڈل ڈریس کی دکان پر موجود تھے۔اذفرین سارا
کے لئے ڈریس کا انتخا ب کررہی تھی جبکہ وہ دیورانی جیٹھانی دیگر سامان کی خریداری میں
مال گھوم رہی تھیں۔غیور تو اس کے پاس سے ہلنے کا روادار نہیں تھا اور ماں، چچی کے ساتھ
اسنے گارڈز کی ٹولی مقرر کردی تھی۔لہنگے کی شاپ پر بھی باقی افراد کی آمد پر پابندی
لگوا دی گئی تھی تاکہ اذفرین کو شاپنگ میں دشواری پیش نہ آئے۔
”یہ اچھا ہے نا؟“وہ بھاری کام والا لہنگا دیکھتے ہوئے بولی۔
”ہاں بہت اچھا ہے۔۔۔“وہ سینے سے بازو لگائے کب سے ٹکٹکی باندھے
اسے دیکھ رہا تھا۔
”یہی ٹھیک رہے گا۔۔۔“اسنے لہنگے کا انتخاب کرلیا۔
”یہ ٹھیک رہے گا پر تمہارے لئے۔۔۔“اسکے سر پر دوپٹہ اوڑھا کر
غیور نے سامنے لگے آئینے میں اسے اسکا عکس دکھایا۔
”میرے لئے۔۔۔؟“اسنے نظر اُٹھا کر آئینے میں ہی غیور کا عکس
دیکھا۔
”ہاں نا۔۔۔جن حالات میں ہمارا نکاح ہوا تھا۔۔۔ہم نے تمہیں دلہن
بنتے بھی نہیں دیکھا۔۔۔ہم ایک بار تمہیں اپنی دلہن بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔۔ہماری دلہن۔۔“وہ
اسے کندھوں سے تھامے بولا۔
”غیور۔۔۔سب دیکھ رہے ہیں۔۔۔“اسنے گردونوح موجود سیلز گرلز کو
اپنی طرف متوجہ دیکھ کر غیور سے دور ہٹنے کی کوشش کی۔
”تو دیکھتے رہیں۔۔۔ہم تو چاہتے ہیں کہ پوری دنیا دیکھے کہ غیور
عباس بلوچ اپنی بیگم سے کتنی محبت کرتا ہے۔۔۔“اسنے جان بوجھ کر لہجہ بھی بلند کیاتھا۔
”بلوچ صاحب۔۔۔کچھ دنیاداری کا بھی خیال کیا جاتا ہے۔۔۔“ اپنے
سر سے دوپٹہ اتارتے ہوئے وہ پیچھے ہٹی۔
”ہم کیا کریں!تم پاس ہوتی ہو تو ہمیں اپنی ہوش نہیں رہتی،
دنیا کا خیال تو بہت بعد میں آتا ہے۔۔۔“وہ ڈھیٹاہٹ سے مسکرایا۔
”یہ فائنل کردیں۔۔۔“اسنے وہاں آتی لڑکی سے کہا۔
”یہ تو تم پہنو گی ذاری۔۔۔سارا کے لئے کوئی اور لے لو۔۔ویسے بھی ظہور کے نکاح کے ساتھ ہمارا ولیمہ بھی ہوگا۔“وہ اپنی بات پر قائم تھا۔
Bht Zberdst novel😍❤️
ReplyDeleteFemale lead strong ho bht acha lgta
Namra name novels bta dein long hoo
ReplyDeletePlzz
Bhttt he lushhh story th😍😍
ReplyDelete