Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 6
Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 6
"جب میں نے تمہارا نمبر
چینج کروا دیا تھا تو پھر کیسے رابطہ ہوا تمہارا ان لوگوں سے۔۔"ہاتھ پشت پر
باندھتے پلٹ کر اسے دیکھا جو لب کاٹتی ہاتھوں کو سختی سے آپس میں پیوست کیے اس سے
چار قدم دور کھڑی تھی۔
"مجھے۔۔مجھے نہیں پتا۔ان
نون نمبر سے کال آئی تھی جب ریسو کی تو پلوشہ بات کررہی تھی۔۔"اسکی آواز مدھم
اور ہموار تھی۔اور بولنے کے بعد نگاہ اٹھا کر اسکی سمت دیکھا۔لب بھینچے کھڑا
سنجیدگی سے اسے دیکھ رہا تھا۔وہ فوراََ نگاہیں پھیرتی لان میں لگے درختوں پر نظریں
جما گئی۔
"تمہارا وہ بھائی بہت کوئی
پہنچی ہوئی چیز سمجھتا ہے خود کو۔۔؟"دانت پر دانت جماتے ناگواری سے اسے
دیکھا۔بےبی پنک قمیض شلوار میں ملبوس اردگرد دیکھتی وہ اسے سخت ناگوار گزری
تھی۔زرمینے نے واپس اسکی جانب دیکھا۔
"مگر بھائی نے کچھ نہیں
کیا۔۔پلوشہ جب کشمالہ سے بات کرسکتی ہے تو مجھ سے بات کرنے میں کیا برائی
ہے۔۔؟"اسکے جواب پر اسکے جبڑے سختی سے بھینچے تھے۔
"پلوشہ سے نہیں مجھے تمہیں
تمہارے اس سو کولڈ بھائی سے بات کرنے پر اعتراض ہے جس گھٹیا شخص کی وجہ سے خانم
مجھ سے ناراض ہیں۔۔اور تم سمجھتی ہو میں اسے اسکی چہیتی بہن سے بات کرنے دوں
گا۔۔؟"وہ بولا نہیں پھنکارا تھا۔زرمینے بےیقینی سے اسے دیکھتی رہی۔
"ناممکن ہے یہ زرمینے۔۔ناممکن اور آئندہ اگر وہ تمہارا دوسرا سگا بھائی بھی اس گھر کے کسی بھی فرد کے آس پاس بھٹکتا نظر آیا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔۔"اسے تنبیہہ کرتا آگے بڑھ گیا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇