Udas Larki By Kaneez Fatima Muhammadi

Udas Larki By Kaneez Fatima Muhammadi

Udas Larki By Kaneez Fatima Muhammadi

بوسیدہ کھڑکی اور نیلی آنکھوں والی اداس لڑکی

وہ اک لڑکی جو رہتی ہے اداس

ہر سانس کو تنہایوں کے نام کرتے ہوئے .......... سرد آہیں بھرتی ہے ، ...!!  اپنی رازوں کے کتاب میں غرم سیال دفناتے ہوئے.......امڈتے ہوئے یاد ماضی کو جھٹک کر بس پھیکا سا مسکراتی ہے (:

اسی بوسیدہ کھڑکی کے اس پار امیدوں کے دیئے جلا کر روشنیوں کے جگنو کے ساتھ رنگوں کی تتلیوں کے سنگ خواب متاع دیکھ کر اپنی ہر غم و خوشی کے نام کرتی ہے ...!! اور ہمیشہ اسی بوسیدہ و خستہ حالت میں رکھی کرسی پر بیٹھ کر ، بس خواب بنتی ہے -- اسے پتا بھی ہے اس کی قسمت میں کچھ نہیں پھر بھی نا امید و مایوس نہیں ہوتی (: وہ اپنی نیلی آنکھوں کی پیاس رات کے چاند کو دیکھ کر پوری کرتی ہے ......!!  وہ کھڑکی ہی اس کا واحد امیدوں کا راز ہے جس سے وہ اپنی پیاری سی ، دلکش سی ، خوابوں کی دنیا میں بہلتی جاتی ہے ...' وہ بس صرف تنہائی کی گرویدہ ہے ، گہری راتیں نیلی آنکھوں میں گزار کر ہر اس صبح کا انتظار کرتی ہے ،  جسے بس وہ خوابوں میں سماتی ہے ..!! وہ چاہتی ہی نہیں کے یے پل ختم ہوں ' کیونکہ اسے اداس رہنا پسند ہے ): اس کھڑکی سے نیلے آسمان کو دیکھ کر اپنی ساری امیدیں جوڑتی ہے ... افسردہ دن کی نارنجی شام میں اس کے قہقوں کی اداسی جاگ جاتی ہے ،

 

از قلم: کنیز فاطمہ محمدی


Post a Comment

Previous Post Next Post