Bhai Behan Ka Anmol Rishta Written By Nimra Amin

Bhai Behan Ka Anmol Rishta Written By Nimra Amin

Bhai Behan Ka Anmol Rishta Written By Nimra Amin


"بھائی بہن کا انمول رشتہ"


مصنفہ: نمرہ امین ( لاہور)

 

بھائی بہن کا مضبوط اور انمول رشتہ ہے۔ یہ ایک دوسرے کی خوشی ہو یا غم ساتھ دینا اپنا فرض اور ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ یہ بہت ہی خوبصورت، نازک اللہ تعالیٰ کی طرف سے بخشا ہوا نایاب اور قیمتی تحفہ ہے۔ اللہ نے ماں باپ کے بعد کوئی خوبصورت، پیارا اور طاقتور رشتہ بنایا ہے تو وہ بھائی، بہن کا رشتہ ہے۔

یہ دونوں ایک دوسرے کے سب سے اچھے رازدار ہوتے ہیں۔ بہترین دوست، جان نثار ہوتے ہیں۔ کبھی اس رشتے میں محبت، کبھی لڑائی، کبھی ناراضگی ہوتی ہے اور روٹھنے منانے کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ ایسے ہی بہنیں اپنی باپ، بھائی کی لاج اور غرور ہوتی ہیں۔ اپنے بھائیوں کے لیے قربانیاں دیتی ہیں ان کی ہر بات کو پردے میں رکھ کہ ان کا مان رکھتی ہیں۔ بہن بھائی کا واحد ایسا رشتہ ہے جو بغیر کسی مطلب اور لالچ کے ہوتا ہے۔ دونوں کی محبت ایمان کی طرح اور انتہا کی محبت ہوتی ہے اور مختلف انداز  سے وہ اس محبت کا اظہار کبھی کر پاتے ہیں کبھی نہیں کر پاتے۔ بچپن کی محبت اور رونقیں کچھ اور ہوتی ہیں۔ مختلف انداز ہوتے بھائی بہن کی محبت، لڑائی، غصہ، ناراضگی کے اور کس کس طرح سے ایک دوسرے پر اپنی محبت نچھاور کرتے ہیں۔ جوانی کی محبت ایسی مختلف اور مصروف ہو جاتی ہے کہ دونوں اپنی اپنی زندگیوں، کاموں میں ایسے مگن ہو جاتے ہیں کہ وہی پیار، محبت ملاقاتیں کم سے کم اور ضرورت کے مطابق ہو کر رہ جاتی ہیں۔ بھائی اپنے کام، اپنی ذمہ داریوں میں مصروف ہو جاتا ہے اور بہن کی رخصتی کے بعد اکیلا ہو جاتا ہے۔ تب یہ رشتہ زیادہ یاد آتا ہے۔  دونوں کی اپنی اس قدر مصروفیت اپنے اپنے گھروں اور زندگیوں میں ہو جاتی ہے کہ وہ یادیں اور وقت میں بس رہ جاتی ہیں۔ جن کو سوچ کر کبھی چہرے پر مسکراہٹ آتی ہے کبھی آنکھ نم ہو جاتی ہے۔ بے شک وقت، حالات اور ماحول بدل جاتے ہیں۔ لیکن بھائی بہن کی محبت، چاہت، عزت، احترام عمر بھر رہتا ہے۔ یہ محبت ہمیشہ امر رہتی ہے اور یہ یاد ہمیشہ تڑپاتی ہے۔

یہ بھائی بہن کا اتنا پیارا انمول مضبوط رشتہ ہے جو تاحیات ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ اللہ پاک ہر بھائی بہن کو سلامت رکھے ایک دوسرے سے ہمیشہ محبت کرنے والا بنائیں اور عمر بھر یہ رشتہ قائم رہے۔ آمین


Post a Comment

Previous Post Next Post