Imaan Aik Qeemti Asasa Written By Nimra Amin

Imaan Aik Qeemti Asasa Written By Nimra Amin

Imaan Aik Qeemti Asasa Written By Nimra Amin


"ایمان ایک قیمتی اثاثہ


مصنفہ! نمرہ امین ( لاہور)

 

ایمان وہ ہے جو سچے دل سے ان سب باتوں کی تصدیق کرتا ہے جو ضروریات دین سے ہیں۔ دل سے اللہ کا یقین اور زبان سے اقرار کیا جائے اللہ کے احکامات کو مانا جائے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے سب مسلمانوں تک پہنچایا گیا اور آج تک پہنچ رہا ہے اور اس پر سب مسلمان عمل پیرا ہیں۔

ایمان کی پختگی یہی ہے کہ ہم مسلمان اپنے دین پر، اپنی کتاب قرآن پاک پر، کلمہ، نماز، روزہ، حج، زکوۃ سب پر سچے دل سے عمل کریں۔ ایمان تو یہ ہے کہ ہم اللہ پر پختہ یقین کریں، اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات، اصولوں پر یقین کریں ان پر چلنے کی کوشش کریں تب ہمارا ایمان مضبوط ہوگا۔ ہمارا پختہ یقین اپنے اللہ پر ہوگا تو ہماری دنیا و آخرت سنور جائے گی۔ ہمارا ایمان اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ ہم اپنے دین اسلام کے لیے ثابت قدم رہیں۔

انسان جب اللہ پر پختہ یقین کرتا ہے تو اس کے ہر حکم کی بجا آوری کرتا ہے۔ انسان کا ایسا مضبوط ایمان اللہ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک ہے جو مسلمان کا ایمان مضبوط اور پختہ یقین اس کو جنت میں لے جاتا ہے اور صرف اپنے رب سے ہر دعا کرتا ہے اور اپنے رب کو سجدہ کرتا ہے۔

جس انسان کا ایمان مضبوط ہو جائے وہ اپنی ہر بات، ہر کام اپنے اللہ پر چھوڑ دیتا ہے۔ اس پر توکل، پختہ یقین کرتا ہے اور خود کو مطمئن رکھتا ہے کہ اللہ ہے جو بہتر سے بہترین عطا کرے گا اور وہ خود کو گناہوں سے بھی پاک رکھے گا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post