Apne Dimag Ko Mayoos Mat Karo Written By Nimra Amin

Apne Dimag Ko Mayoos Mat Karo Written By Nimra Amin

Apne Dimag Ko Mayoos Mat Karo Written By Nimra Amin


" اپنے دماغ کو مایوس مت کرو"

مصنفہ: نمرہ امین (لاہور)

 

اللہ نے فرمایا: " میری رحمت سے نا امید مت ہونا۔"

انسان کی زندگی نا امیدی اور مایوسی پر تب ختم ہو جاتی ہے جب یہ شیطان کی طرف سے ایسا وسوسہ دماغ میں لایا جاتا ہے جس کی وجہ سے انسان اپنی زندگی میں یا تو زندہ لاش بن کر رہ جاتا ہے یا اپنی زندگی کو ہی ختم کر دیتا ہے۔ نا امیدی انسان سے اس کے حوصلے چھین لیتی ہے، اس کو ایسے دلدل میں تنہا چھوڑ دیتی ہے جہاں سے لوٹ کر آنا نا ممکن ہے۔  کبھی لوگوں کی تنقید، ان کے تاثرات، ان کے منفی رویوں کو اپنے دل پر مت لیں اور ان کی بے وجہ باتوں پر دھیان دے کر خود کو مایوسی کے کفر میں مت دھکیلیں۔ "مایوسی گناہ ہے۔"

کامیابی ہمیشہ مستقل مزاجی اور استقامت سے ملتی ہے۔ اس کے لیے انسان کا حوصلہ بلند ہونا چاہیے، حوصلے کی زندگی امید پر قائم ہے۔ امید رحمت خداوندی ہے۔ اللہ جس انسان کے ساتھ رحمت کا معاملہ فرماتے ہیں اس کی سوچ اور زندگی کو امید سے بھر دیتے ہیں۔ اگر یہی امید، یقین ہمارا لوگوں کے رویوں اور سوچ کی وجہ سے ڈگمگا جائے تو وہ اندھیروں میں گم مایوسی کے کٹھن راستے پر چل پڑتا ہے۔ اپنے سب خوابوں کو خیر باد کہنے، اپنے مقاصد کو چھوڑنے میں اپنی قسمت  سمجھ لیتا ہے۔

یہ سچ ہے کہ منفی رویے، تنقید، غلط باتیں اور مخالفت سے دلوں کو رنج پہنچتا ہے، انسان ٹوٹ کے بکھر جاتا ہے اس کی سب حسرتیں، تمنائیں، امیدیں سب چکنا چور ہو جاتی ہیں۔ وہ نا امیدی اور مایوسی میں اس حد تک گھر جاتا ہے کہ اس کو آس پاس کچھ بھی اچھا نہیں لگتا ہے نہ وہ جینے کی امید کرتا ہے۔ لیکن اگر انسان مثبت سوچ کے ساتھ سوچے کہ ناکامی ہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے اور اس میں ہر طرح کی رکاوٹ اور تنقیدی باتیں سب  سامنے آئیں گے تو اس کو اپنے دل کو مضبوط اور بڑا کر کے اپنی کامیابی کی منزل تک پہنچنا ہوگا۔ اپنی کامیابی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی اور اپنے دل میں دماغ میں بس مثبت خیالات کو رکھتے ہوئے اللہ پر یقین کر کے منزل کی جانب قدم بڑھانا ہے اور اپنے مستقبل کو سنوارنا ہے۔ جب انسان ارادہ کرے نیت کرے اور اپنے رب پر سچے دل سے امید اور توکل کرے یقین کرے تو اس کو ہر قدم پر کامیابی ملتی ہے۔ وہ اپنی زندگی سے نا امید اور مایوس نہیں ہوتا ہے۔ کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت سے مسائل، مصائب، رکاوٹیں آتی ہیں جن کو حوصلہ، ہمت کوشش اور لگن سے سب کو حل کیا جائے اور ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے تو انسان بہت ترقی کر سکتا ہے۔ صرف اپنی مثبت سوچ اور یقین سے اپنے دماغ کو مطمئن رکھیں کیونکہ زندگی کا معیار سوچ کے معیار پر منحصر ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post