Wadi E Kafraan Novel By Hadiqa Qureshi Episode 4
Wadi E Kafraan Novel By Hadiqa Qureshi Episode 4
مجھے لگا شاید آپ راستہ بھول
گئ ہیں اور پریشان ہیں تو کیوں نہ آپ کی مدد
کردوں مگر آپ کو تو میری مدد چاہیئے ہی نہیں خیر ویسے بھی ابھی تھوڑی دیر میں شام ہوجاۓ گی اور یہاں پہ معمول کہ
مطابق بھیڑیے آجائیں گے اور وہ آپ کی اس جنگل سے باہر نکلنے میں مدد کردیں گے ، یقین
مانیں وہ آپ کو بہت اچھا راستہ گائیڈ کریں گے بس آپ کو آج رات کیلۓ انکی سویٹ ڈش بننا پڑے گا۔
وہ خالص سنجیدہ انداز میں بے حد تحمل سے صفی کہ چودہ طبق روشن کر گیا تھا مگر بھوری
آنکھوں سے ایسا لگتا تھا جیسے وہ مسکرا رہا ہو۔ اس شخص کو صفی کا ہلیہ دیکھ کر یہ تو
معلوم ہو گیا تھا کہ وہ اس علاقے کی نہیں ہے
۔اور وہ اس کا پریشان چہرہ دیکھ کر یہ بھی جان گیا تھا کہ وہ راستہ بھول گئ ہے۔
ببببب بہیڑیے صفی نے تھوک
نگلا بھیڑیے کہ نام پہ تواب اصل میں صفی کہ
پسینے چھوٹ گۓ ایک تو وہ اس بیابان جنگل میں اکیلی اوپر سے اسے واپسی کا راستہ
بھی نہیں آتا تھا اور پھر بھیڑیوں کے خوف نے اس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا
تھا۔ اب صفی کہ پاس دو آپشنز تھے یا تو اس
کو اپنی انا کو کچل کر اس اجنبی کی مدد لینی تھی یا تو ان بھیڑیوں کی سویٹ ڈش بننا
تھا۔ ناچار ہو کہ اسے اپنی آنا کچل کر آپشن ون کا انتخاب کرنا پڑا۔
رکیں! وہ جو ابھی دو چار قدم
ہی آگے چلا تھا صفی کہ بلانے پراس شخص کہ چلتے قدموں کو بریک لگی۔ اس نے مڑ کر صفی
کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا۔
میں۔۔۔! م ۔۔م میں
آپ کہ ساتھ چلنے کیلۓ تیار ہوں ۔ صفی نے بامشکل خشک لبوں پہ زبان پھیر کر کہا۔باس
نے اپنی چھوٹی براؤن آنکھوں کو مزید چھوٹی کرکہ صفی کو دیکھا جیسے کہ رہا ہو ابھی تو
مجھ پہ بھروسہ نہیں تھا اور اب چلنے کو بھی تیار ہیں۔
چلیں۔ بس اتنا کہہ کر واپس رخ موڑ کر وہ چلنا شروع ہوگیا۔
ایٹیٹیوڈ تو ایسے دکھا رہا ہے جیسے میں اس کہ ساتھ چلنے
کیلۓ مری جا رہی ہوں بھیڑیوں کی سویٹ ڈ ش بننے کا خوف نہ ہوتا تب بتاتی اسے صہیفہ جبین
کیا چیز ہے۔ بڑا آیا احسان جتانے والا ہنننن۔ صفی
اس کی پشت کو گھورتے ہوئےغصے سے بڑبڑائ ۔
مقابل کہ تیز کانوں تک اس کی بڑ بڑاہٹ پہنچ گئ تھی جس کی وجہ سے اس کہ چہرے
پہ ہلکی سی مسکراہٹ آئی ۔ جسے اس نے فوراً چھپا لیا ۔ مغرور شہزادی اس نے دل ہی دل
میں اسے لقب سے نوازا۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free Pdf Download Link
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ
Best novel waiting for 5 episode plz upload soon
ReplyDeleteIs Safwan the hero?
ReplyDeleteits getting more and more interesting.
ReplyDelete