Wadi E Kafraan Novel By Hadiqa Qureshi Episode 7
Wadi E Kafraan Novel By Hadiqa Qureshi Episode 7
یہ ...یہاں ..... کیسے آیا
؟ ۔ صفی کی نظریں ہنوز اس میمنے کی طرف تھی۔
وہ اس میمنے کی یہاں موجودگی کا جواز سمجھ نہیں پارہی تھی۔
ساتھ گھر والوں نے پالا ہوا ہے...... اکثر یہاں آجاتا
ہے۔ صفوان نے سنجیدگی سے سادہ سے لہجے میں کہا۔
یہ... تو اس دن کھو گیا تھا....یہ
یہاں کیسے آسکتا ہے.....؟۔ صفی فالحال حیرانگی کہ عالم میں تھی ۔ وہ خود سے بڑبڑاہٹ
کر رہی تھی ۔
بھیڑ بکریاں کبھی گم نہیں
ہوتیں ....... صفوان نے اس کی تصحیح کرنا چاہی ۔ البتہ انسانوں کی طرح بچھڑ ضرور جاتی
ہیں ۔ لیکن جلد یا بدیر وہ اپنے مالک کی ڈالی ہوئ رسی کہ نقش قدم پر چل کر واپس اپنی
منزل .... اپنے چرواہے کہ پاس پہنچ جاتی ہیں اور اپنے ریوڑ سے مل جاتی ہیں ۔ یہ بھی اپنے ریوڑ سے بچھڑ گیا ہوگا ۔ صفوان کا انداز
مصالحانہ تھا۔
مگر... اس پر تو کوئ رسی نہیں
بندھی ؟؟ ۔ صفی کو اسکی لوجک کچھ سمجھ نہیں آئ۔
یہ رسی مجھے اور آپ کو نظر
نہیں آۓ گی مس صہیفہ ...... اس کہ مس صہیفہ کہنے پہ صفی نے بے ساختہ صفوان کی طرف دیکھا
اسے صفوان کہ چہرے کا صرف بائیاں رخ نظر آرہا تھا جس پر سورج کی کرنوں کا ہلکا سا حصار
بندھا ہوا تھا ۔ وہ شاید اس کہ تاثرات بھانپنا چاہتی تھی۔ صفوان نے اس کا نام لیا تھا
.... ایک ہوا کا ٹھنڈا جھونکا اس کہ وجود سے ٹکرایا اس کہ جسم نے بے اختیار جھرجھری
سی لی ۔ اسے اپنا نام کچھ عجیب سا لگا ۔
یہ ایسی رسی سے بندھا ہوا
ہے جو ہم انسانوں کو نظر نہیں آتی ۔ مگر ایک چرواہے اور اس کہ پالتو جانور کو نظر آتی
ہے جس کہ ذریعے وہ پابند ہوجاتے ہیں ..... اپنے چرواہے کہ پابند اور یہ دنیا کہ کسی
بھی کونے میں چلے جائیں وہ رسی اپنی طرف کھینچ کر واپس بلا لیتی ہے وہ رسی راستہ بھولنے
نہیں دیتی ۔ صفوان نے اسے سمجھانا چاہا۔
وہ کون سی رسی ہوتی ہے؟ جو
ہم انسانوں کو نظر نہیں آتی..... صفی کی الجھن مزید بھڑ گئ اس کہ لہجے میں جھنجلاہٹ
واضح تھی۔ ایک انویزیبل رسی کو لے کر ان کہ درمیان پرامن بحث چھڑ چکی تھی ۔ وہ سوال کر رہی تھی اور صفوان جواب دے رہا تھا۔
صفی یہ بھول گئ تھی کہ وہ صفوان کو کل سے اگنور کر رہی ہے۔
محبت کی رسی .... اس کہ جواب پہ صفی چونکی۔ صفوان کی بھوری آنکھیں ہنوز جھکی ہوئی تھیں۔ صفی کو ابھی بھی اس کہ چہرے کا ایک رخ نظر آرہا تھا جس پر اب اسے ہلکی سی مسکراہٹ بھی نظر آئ۔
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ
Bratty novel
ReplyDeleteWaiting for eight episodeee
ReplyDeleteBesttteesstttttt novellllll I hope so hadiqa Qureshi Will write morreeeee novelss
ReplyDeleteAs the story proceed , curiosity level increases . Waiting for next episode
ReplyDeleteGreat novel
ReplyDeleteI love the character of sufhan. I was thinking what will be the link between sufhan and haider?
ReplyDeleteplease iski pdf provide kr den
ReplyDelete