Mard Zaat Written By Ummy Abu Bakar

Mard Zaat Written By Ummy Abu Bakar

Mard Zaat Written By Ummy Abu Bakar


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 صلَّی اللّٰہ تعالیٰ عَلَیْہِ وَاٰبآئہٖ وآلہٖ وَاصْحَابہٖ وَسَلَّمَ

 

عنوان ۔مردذات

تحریر ۔ام ابوبکر

مرد واقعی بہت انمول چیز ہے جو اپنے سے زیادہ اپنی فیملی کا سوچتا ہے وہ ہر عید پہ اپنی بیوی اور بچوں کی خوشی کے لیے مہنگے سے مہنگے کپڑے اور جوتے دلاتا ہے لیکن خود پچھلی عید والے پہن کے گزارا کر لیتا ہے اور مرد نے کبھی بھی عورت سے زیادہ مہنگے کپڑے نہیں پہنے ۔کیا یہ مرد کی وفا نہیں ؟کہ جس کی جیب میں لاکھوں روپیہ ہو وہ ہزاردو ہزار روپے والے سوٹ پہ گزارا کرے۔بلا شبہ مرد قابل محبت ہے قابل احترام اور قابل عزت ہے اسی لیے اللہ تعالی نے قران پاک میں مرد کو عورت کا حاکم کہا ہے اور اگر میں مرد کے بارے میں لکھوں تو یقینا مجھے مات ملے کیونکہ مرد کی تعریف کے لیے میرے پاس الفاظ کا ذخیرہ نہیں ہے اور میں نے بہت ساری خواتین کی گفتگو میں مرد ذات کوتنقید کا نشانہ بنتے ہوئے سنا ہے بے شک مرد جدا ذہن اور جدا سوچ کا مالک ہے لیکن پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں  الحمدللہ میں نے بچپن سے ہی مرد ذات کو محافظ اور شفیق پایا ہے ایسا محافظ جو اپنی عزت کو غلیظ اور لہو لہان کرتی ہوئی نگاہوں سے بچاتا ہے کیونکہ محافظ اپنی چیز کو ڈھانپ کے رکھنا زیادہ پسند کرتا ہے اور ڈھانپ کے وہی رکھتا ہے جس کے لیےوہ ذات یا چیز  قیمتی اور اہمیت رکھتی ہو چاہے وہ ہمارا رب ہو باپ ہو بھائی ہو یا شوہر ہو ۔

میں نے دیکھا ہے جب بھی دروازہ بجا بھائی باہر گیا ۔دکان سے کوئی بھی چیز لانی ہوئی تو بھائی لایا۔ اگر عید ائی تو عید پہ کپڑے جوتے ابولائے ۔کوئی وزنی چیز ہوتی تو ابو بولتے بھائی سے کہو اٹھا دے گا اگر روٹی کھاتے ہوئے کوئی کام کرنا پڑ گیا تو ابو بولتے بیٹھ کے کھانا کھاؤ بھائی کر دے گا ۔

الغرض ہر مشکل سے بچایا گیا ہمیں ۔

باپ ہو شوہر ہو یا بھائی ہو وہ ہمیں چاردیواری کے اندرلوگوں کی نظروں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں اور عورت ذات کہتی ہے کہ مرد شک کی وجہ سے یہ سب کرتا ہے وہ ہمیں باندھ کےرکھنا چاہتا ہے قید کرنا چاہتا ہے  ۔

عورت بہت نادان ہے وہ یہ سمجھتی ہے کہ بن سنور کے بازاروں میں گھومنا اصل زندگی ہے لیکن وہ نہیں جانتی کہ اللہ تعالی کو وہ عورت بالکل نہیں پسند جو بازاروں کی زینت بنے۔چار دیواری میں عورت اللہ تعالی کی نظر کرم میں رہتی ہے ۔اور مرد صرف اسی بات کے لیے عورت کو پردے میں رکھنا پسند کرتے ہیں مرد کو یہ پتہ ہے کہ باہر ہر کوئی تاک میں رہتا ہے کہ کب شکار ملے.

اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہر بہن بیٹی کو چادر تطہیر کے صدقے حیا والی بنا دے امین ثم امین

 


Post a Comment

Previous Post Next Post