Hamsafar Taa Bahisht Written By Ummy Abu Bakar

Hamsafar Taa Bahisht Written By Ummy Abu Bakar

Hamsafar Taa Bahisht Written By Ummy Abu Bakar

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 صلَّی اللّٰہ تعالیٰ عَلَیْہِ وَاٰبآئہٖ وآلہٖ وَاصْحَابہٖ وَسَلَّمَ

 

عنوان ۔ہمسفر تابہشت

تحریر ۔ام ابوبکر

آج میں اپنے الفاظ کے ذریعے پوری کائنات پوری انسانیت اور تمام مخلوقات کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہتی ہوں اے میرے ہمسفر

میں اپنی زندگی میں آپ کی بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری زندگی بہت آسان اور خوبصورت بنا دی آپ میری  روح کے لیے اچھے ہیں

مجھے آپ سے بات کرنا بہت پسند ہے جب کبھی میرے پاس الفاظ نہ ہوں اور مسکرانے کی کوئی وجہ نہ ہو  تو آپ کے بارے میں سوچنا ہی میرے لبوں پر تبسم بکھیر دیتا ہے۔اور اپ کی دی گئی ہر چیز مجھے بہت مسرور کرتی ہے چاہے وہ گلاب ہو یا کانٹے ۔آپ کا سایہ بہت دلکش ہےمیری ذات پر جب سے آپ میری زندگی میں آئے دکھ میری زندگی سے کوسوں دور ہیں آپ کو سوچ کر دل میں اس وقت محبت ہی جنم لیتی ہے آپ ساتھ ہوتے ہو تو زمانہ اپنا سا لگتا ہے میں چاہے کسی سے بھی بات کر لوں خود کو کتنا ہی مصروف کیوں نہ کر لوں لیکن آپ کی کمی پوری نہیں ہو سکتی کیونکہ آپ کی ضرورت تو میرے دل کو ہے جب کبھی میں بیمار پڑوں تو میرے لیے کسی طبیب کا بندوبست مت کرنا مجھے تب بس سکون چاہیے ذہنی سکون جو کہ بس آپ کے پاس ہی میسر ہے آپ کی دوری مجھے بیمار کر دیتی ہے کبھی کبھی تو دل چاہتا ہے دنیا کے سارے اصول توڑ دوں اور بس آپ کے پاس ہی رہوں مجھے آپ کے بغیر سکون نہیں ملتا آپ ہی میرے طبیب ہیں ۔

میں مبتلائے محبت ہوں اور میرے مطابق دنیا کی آبادی صرف ایک آپ ہیں

آپ کو پتہ ہے آپ کی آنکھوں کے بعد صرف اردو زبان ہی تو مکمل ہے میری روح کی شدت ہیں آپ۔ اس دنیا میں میرے لیے سب سے خوبصورت چہرہ آپ کا ہے۔میرا ہجوم سے کوئی واسطہ نہیں اور آپ کے بعد کوئی موسم مجھے لبھاتا نہیں ہے میرے چہرے کے سارے خد و خال بہت اداس رہتے ہیں آپ کے بغیر میں اب تغافل نہیں سہہ سکتی

میری ہستی آپ کی سنگت میں ہی نکھرتی ہے آپ میرے وجود کا اٹوٹ حصہ ہیں ۔

بس اتنا چاہتی ہوں کہ آپکا ہاتھ تھام کر مجھے عمر کے اس حصّے تک جانا ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کو بوجھ سمجھ کر تنہا چھوڑ دیتے ہیں مجھے آپکے ساتھ جنت الفردوس میں جانا ہے 

اللّه پاک مجھے آپ کے ساتھ سلامت رکھے ۔۔

آپکا ساتھ ہی میرا مان ہے ۔

فقط آپکی ام ابوبکر ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post