Preshani Written By Ummy Abu Bakar

Preshani Written By Ummy Abu Bakar

Preshani Written By Ummy Abu Bakar


عنوان ۔پریشـــــــانی

تحریر۔ام ابوبکر:بھکّر

 

تذکرہ کرنے سے بڑھ جاتی ہے.اپنی پریشانی اپنے اللّه سے شئیر کریں جو پریشانی کو ٹالنے والا ہے دنیا کو بتانے سے پریشانی بڑھ جاتی ہے اور تماشا بنتا ہے دنیا وقتی تمہیں دلاسا دے گی اور پھر تمہیں جگہ جگہ ذلیل کرے گی تمہیں لان طعن کرے گی۔ تم کمزور لمهوں میں اپنے دکھ کسی کے سامنےنہ دہرانا اپنی دکھتی رگ کا پتہ کسی  کو مت دینا ورنہ تمہاری رگ رگ دُکھے گی خـاموشی سے تنہائی اختیار کرنا اور اپنے پیارے مہربان اللّه سے همكلام ہو کر سارے دکھ درد بتانا۔وہ تمہیں سنے گا تمہیں دلاسا دے گا۔یقین کرو وہ تمہیں تماشا بننے سے بچالے گا تمہاری پریشانی کا حل نکالے گا ۔۔اور تم اللّه سے باتیں کرنا چاہو تو رات دیر تک تنہائی میں قرآن پاک پڑھنا وہ تمہیں اپنی کتاب کے زریعے حل بتاۓ گا تمہاری پریشانی کا وہ تمہیں دلی سکون عطاء کرے گا وہ تمہاری آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کو ٹھنڈک بخشے گا وہ تمہارے بے سکون دل کو قرار بخشے گا اور تم بے اختیار پکار اٹھو گے۔

شکر الحمدالله ربــــــــــــــ العالمین۔


Post a Comment

Previous Post Next Post