ALLAH Ki Mohabbat Written By Ummy Abu Bakar

ALLAH Ki Mohabbat Written By Ummy Abu Bakar

ALLAH Ki Mohabbat Written By Ummy Abu Bakar

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 صلَّی اللّٰہ تعالیٰ عَلَیْہِ وَاٰبآئہٖ وآلہٖ وَاصْحَابہٖ وَسَلَّمَ

عنوان:اللّه کی محبت

تحریر :ام ابو بکر

 

میں ام ابوبکر ہوں

میرا بیٹانو ماہ کا ہے

وہ ابھی صرف گھٹنوں کے بل چلتا ہے

لیکن پھر بھی مجھے فکر ہوتی ہے جب وہ بڑا ہو جائے گا تو خدا نہ کرے اس کا اٹھنا بیٹھنا  بری صحبت میں ہو گیا تو ؟

تو میں کیا کروں گی کیسے اس کو حالات کی سختیوں اور برائیوں سے بچاؤں گی

مجھے اپنا بیٹا اپنی جان سے زیادہ پیارا ہےابھی وہ گفتگو کو سمجھتا نہیں ہے مگر میں پھر بھی اس سے گفتگو کرتی ہوں ۔میں اس سے کہتی ہوں اے میرے پیارے بیٹے ۔۔۔

تم میری انکھوں کے سامنے ہی رہا کرنا مجھ سے دور مت جانا اور میں اللہ پاک سے دعا کرتی ہوں کہ دنیا کے بکھیڑے تمہیں خود میں الجھا نہ لے دنیا بہت ظالم ہے یہ تمہیں مجھ سے چھین نہ لے ابوبکر میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں ۔

میں نہیں چاہتی کہ دنیا تمہیں کوئی غم پہنچائے

اللہ پاک تمہیں ہمیشہ عروج بخشے ۔اور زوال کے نوکیلے پنجے تم سےکہیں دور رہ جائیں۔

 

اس ساری گفتگو کے دوران مجھے یہ شدت سے  محسوس ہوا کہ وہ جو میرا اللہ تعای ہے وہ تو 70 ماؤں سے زیادہ ہم سے پیار کرتاہے

وہ بھی تو ہم سے یہی کہتا ہے کہ اے میرے بندے ۔

شیطان کے بہکاوے میں نا آجانا بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔

اور دنیا میں زیادہ نہ الجھ جانا کہ وہ تمہارے لیے خسارے کا سامان ہے ۔

اور یہ دنیاتوفقط کھیل تماشہ ہے عنقریب تمہیں اپنے رب سے جا ملنا ہے ۔

میرا بیٹا تو ابھی چھوٹا ہے یہ ساری گفتگو سمجھنے سے قاصر ہے فلحال۔

مگر ہم ۔۔سب سمجھنے کے باوجود بھی اللہ تعالی کی نہیں مانتے اور مسلسل خسارے کی طرف بڑھ رہے ہیں ہم اس دنیاکےکھیل تماشے میں اتنا مگن ہیں کہ ہمیں آخرت کی فکر تک نہیں ہے ۔اللہ تعالی نے تو اپنی پاک کتاب میں بھی یہ فرمایا ہے کہ شیطان کے بہکاوے میں نہ آجانا وہ جگہ جگہ ہمیں یہ یاد دلارہا ہے کہ ہم خسارے میں ہیں اور ہم سب سمجھنے کے باوجود بھی سمجھ نہیں رہے ۔

میں اللہ پاک سے دعا کرتی ہوں کہ اللہ پاک ہمیں راہ ہدایت نصیب فرمائے آمین

ہماری ال اولاد کو پکا سچا عاشق رسولﷺ اور نمازی بنائے آمین

Post a Comment

Previous Post Next Post