Mere Mehrmah Complete Novel By Noor Bano

Mere Mehrmah Complete Novel By Noor Bano

Mere Mehrmah Complete Novel By Noor Bano

Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
                                                                        

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 




Novel Name : Mere Mehrmah
Writer Name: Noor Bano
Category : Age Difference Novels,Forced Marriage Based,
Novel status : Complete

" آپ جو چاہتی ہیں بی جان میں وہ نہیں کرسکتا میں نے کبھی اس کے بارے میں ایسا نہیں سوچا وہ مجھ سے سات سال چھوٹی ہے اور میں ایک مختلف اپروچ کا انسان ہوں۔ اس کے ساتھ کبھی ایڈجسٹ نہیں کرپاؤں گا سمجھنے کی کوشش کریں پلیز۔ "

وہ شیشے کی دیوار میں اینا اورنگزیب کا عکس دیکھ سکتا تھا۔ وہ خراماں خراماں چلتی اس کے عقب میں آئی اور معصوم سی شکل بنا کر آہل کو ملتجیانہ نظروں سے دیکھا۔ جِسے میر آہل نے مکمل طور پر نظرانداز کردیا۔

"مجھے نہیں معلوم پُتر میں کتنے دن زندہ رہوگی اب تو بس یہی خواہش ہے کہ مرنے سے پہلے تجھے اور دل آویز کو ہنسی خوشی ساتھ رہتے دیکھوں، اپنی بی جان کے فیصلے پر ایک بار بھروسہ کر کے تو دیکھ، اُسے ایک موقع دے کر دیکھ اگر پھر بھی تجھے تسلی نہیں ہوئی تو اس کے بعد جو تیرا فیصلہ ہوگا وہی میرا فیصلہ ہوگا مگر ایک بار میرا مان رکھ لے بیٹا پاکستان آجا۔۔۔۔" انکے انداز میں ایک عجیب سی یاسیت گُھلی تھی کہ لمحے بھر کے لئے میر آہل کے ہونٹوں پر قفل لگ گیا اور الفاظ دم توڑ گئے۔

یہ پہلی بار نہیں تھا کہ بی جان اس سے پاکستان چکر نا لگانے کا گلہ کرتی تھیں۔ بات محض پاکستان چکر لگانے کی ہوتی تو شاید وہ کب کا چلا جاتا مگر ان کی ضد تھی کہ وہ اپنے چھوٹے چاچو کی بیٹی دل آویز سے شادی کرلے۔ جو اس کے لئے بہت مشکل تھا۔ اتنے سال انگلینڈ میں گزارنے کے بعد ایک ایسی لڑکی سے شادی کرنا جس نے کبھی گاؤں سے باہر قدم نہیں رکھا ہو، جس کی زندگی حویلی کی چار دیواری میں ہی شروع اور ختم ہو جاتی ہے ایسی لڑکی کے ساتھ زندگی گزارنا میر آہل جیسے مرد کے لئے آسان نہیں تھا۔

اس نے کبھی شادی کرکے سیٹل ہونے کا سوچا نہیں تھا کیونکہ اس کے نزدیک سب سے اہم ہمیشہ کام رہا تھا۔ 

وہ کچھ دیر یوں ہی کھڑا برمنگھم  کی سڑکوں پر دوڑتی زندگی کو دیکھتا رہا۔ یہاں اس اونچائی پر کھڑے ہوکر دیکھو تو ہر شہہ خود سے کمتر دکھائی دیتی تھی۔ چھوٹی اور حقیر ۔۔۔ نو سال پہلے اُس نے اسی سڑک کے وسط میں کھڑے ہوکر اس عظیم الشان عمارت کو حسرت سے دیکھتے ہوئے ایک خواب دیکھا تھا۔ انگلینڈ کا سب سے بڑا بزنس ٹائیکون بننے کا خواب ۔۔۔۔ کچھ پل یوں ہی خاموشی کی نظر ہوگئے۔

" ٹھیک ہے بی جان مجھے آپ کا فیصلہ منظور ہے مگر آپ اپنی زبان یاد رکھئے گا۔ اگر میں اُسے قبول نا کرسکا تو پھر آپ کو میرا ہر فیصلہ ماننا پڑے گا۔ میری ہر بات حرفِ آخر ہوگی۔ "


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Mere Mehrmah Complete Novel By Noor Bano is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post