Malal E Hub Complete Novel By Mahnoor Shehzad
Malal E Hub Complete Novel By Mahnoor Shehzad
آرمش کمرے میں داخل ہوئی
تو وہ باتھروم سے باہر نکلا آرمش سرد نگاہوں سے اسے گھورتی اس کی طرف بڑھتی اس کے
سامنے آکر کھڑی ہوئی
”مجھے ڈیوارس دو تم ابھی
کے ابھی“
آرمش ناصرہ محترمہ کا غصہ
نیہان پر نکالنے لگی اس کے الفاظ پر نیہان کے سنجیدہ تاثرات سرد تاثرات میں تبدیل
ہوئے
”کیا؟“
نیہان نے پریشان نگاہوں
سے اسے دیکھا
”کیا کیا سنائی نہیں دیتا
ہے کیا میں نے تم سے بولا مجھے ڈیوارس دو“
آرمش اس پر اپنی نظریں
گاڑے سخت لہجے میں پھر سے بولی
”آئندہ یہ بات مت کرنا“
نیہان اپنے غصے پر ضبط کرتا سنجیدہ لہجے میں اسے کہتے ساتھ وہاں
سے آگے بڑھنے لگا
”ڈیوارس دو مجھے سمجھ نہیں
آرہی ہے تمہیں مجھے تمہارا کسی قسم کا احسان نہیں “
آرمش غصے سے سرخ آنکھیں لیے
چلا کر اسے بول رہی تھی نیہان اپنا ضبط توڑتا اپنا بھاری ہاتھ اس کے ہونٹوں پر جما کر اس کی پشت دیوار
سے لگا گیا وہ حیرت زدہ نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی
”آرمش میں تمہاری ہر بدتمیزی
ہر بات برداشت کروں گا مگر آئندہ یہ الفاظ تمہارے منہ سے نکلے تو پھر انجام کا
قصوروار مجھے مت کہنا“
نیہان اس کے چہرے کے قریب
چہرہ لائے اسے وارن کرنے لگا آرمش کی سانس سینے میں اٹک گئی اس کے تاثرات دیکھ کر
وہ نازک جان واقع میں خوفزدہ ہوئی
”ک۔کیا کرو گے تم اور کیوں
نہیں کرو گے ایسا جواب دو“
آرمش اس کا ہاتھ ہونٹوں
سے ہٹا پاکر ہمت لیے اسے گھورتے ہوئے پوچھنے لگی
”تم اب میرے نکاح میں ہو
اور آرمش نیہان میرا تمہیں اس رشتے سے آزاد کرنے کا ہرگز ارادہ نہیں ہے“
نیہان نے پر اپنی سنجیدہ
نگاہیں مرکوز کیے سخت لہجے میں آگاہ کرنے لگا آرمش دو پل اسے دیکھتی رہ گئی
”بہت جلد تم سے الگ ہوں گی
یاد رکھنا کیونکہ یہ نکاح میں نے اپنے حوش و ہواس میں نہیں کیا ہے صرف مجبور تھی “
آرمش مضبوط لہجے میں اس کی
آنکھوں میں آنکھیں جمائے کہتے ساتھ اس کے غصے کو ہوا دے رہی تھی
”لیکن تم سے میں نے یہ
رشتہ اپنے پورے حوش و ہواس میں جوڑا ہے مسز نیہان سلطان“
نیہان نے اس کی آنکھوں میں
آنکھیں جمائے مسز نیہان سلطان پر زور دیے وہ بھاری قدم اٹھائے باہر کی طرف بڑھ گیا
اور نیہان کا یہ والا روپ بھی اسے حیران کرگیا وہ اسی پوزیشن میں کھڑی اسے جاتا دیکھ
رہی تھی۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ