Ranjish Rahat Complete Novel By Mahnoor Shehzad
Ranjish Rahat Complete Novel By Mahnoor Shehzad
”شکر ہے آپ کو ہوش آ گیا“
خوشی اس کے لہجے سے صاف
ہورہی تھی اوزان اسے دیکھنے لگا
”کچھ چاہیے آپ کو پانی دو
کچھ کھانا ہے آپ نے“
ہیزل بےاختیار اس سے پوچھنے
لگی وہ نفی میں سر ہلا گیا
”میں بہت ڈر گئی تھی اوزان “
ہیزل اس کو دیکھتے ہوئے
بھرائی ہوئی آواز میں بتانے لگی
”کس لیے ؟“
اوزان نے سوالیہ نظروں سے
اسے دیکھا
”اگر آپ کو کچھ ہوجاتا“
ہیزل نے مایوسی سے اسے
بتایا
”تو اچھا ہوتا تمہاری جان
چھوٹ جاتی“
وہ سرد لہجے میں کہتے
ساتھ نظروں کا تعاقب دوسری طرف کرگیا وہ اسے دیکھنے لگی مطلب وہ اس سے ناراض تھا
ہیزل کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
”مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ
چوٹ مجھے لگی ہے مگر مجھ سے زیادہ درد کسی اور کو ہورہا ہے“
اوزان اس کی آنکھوں میں
آنسو دیکھ کر کہنے لگا ہیزل آنسو پونچھنے لگی۔
”اگر آپ کو کچھ ہوجاتا تو
میں بھی جی نہیں سکتی“
ہیزل رندھی آواز میں سر
جھکائے بولی اوزان اس کی بات پر مسکرایا اسے ان دونوں کے نکاح والی رات یاد آئی جب
وہ اسے ہوسپٹل لایا تھا تب کی ہیزل
کی باتوں میں اور آج کی ہیزل کی باتوں میں
زمین آسمان کا فرق تھا۔
”مجھ سے ڈیوارس نہیں مانگو
گے اب“
اوزان نے سنجیدہ لہجے میں
اسے بولا
”نہیں“
وہ نفی میں سر ہلا گئی
”یہ رشتہ جیسے بھی بنا بن گیا ہیزل مگر تم اس رشتے آزاد میرے مرنے
کے بعد ہوگی “
اوزان اس کا ہاتھ مضبوطی
سے اپنے ہاتھ میں لیتا اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بتانا لازمی سمجھنے لگا
”میں اس رشتے سے نہ پہلے
آزاد ہونا چاہتی تھی نہ اب“
ہیزل نے سچ کہا اوزان کی
مسکراہٹ گئی
”قریب آؤ “
اوزان اسے اپنے قریب آنے
کا اشارہ کرنے لگا ہیزل چہرہ اس کی جانب جھکا گئی اوزان نے اپنے ہاتھ کی انگلیوں
اس کے گالوں پر رکھی اور نرمی سے اس کے آنسو پونچھنے لگا ہیزل اسے دیکھ رہی تھی
”تم روتے ہوئے بلکل اچھی
نہیں لگتی غصے میں رہا کرو بہت خوبصورت لگتی ہو“
اوزان مسکراتے ہوئے اسے گھمبیر لہجے میں کہنے لگا ہیزل کے گال سرخ ہوگئے اور پلکیں جھکا گئی۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ