Qadrdaan E Mohabbat Complete Novel By Bint E Ahmed Shaikh

Qadrdaan E Mohabbat Complete Novel By Bint E Ahmed Shaikh


Qadrdaan E Mohabbat Complete Novel By Bint E Ahmed Shaikh

Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
                                                                        

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 




Novel Name : Qadrdaan E Mohabbat
Writer Name: Bint E Ahmed Shaikh
Category : LATEST COMPLETE NOVELS,Second Marriage Based,Revenge Based Novels,
Novel status : Complete Novel

"معاویہ! میں آپ کو بتارہی ہوں۔ مجھے اپنے گھر پر نرمین نامی بلا اب نہیں چاہئے۔ میں پہلے آپ کی وجہ سے چپ رہی ہوں، لیکن! اب نہیں رہوں گی۔ کیوں کہ اب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ اب اگر آپ نے میری بات نہیں مانی تو میں اپنے میکے چلی جاؤں گی۔ میں نے شادی کی رات سے آپ کی سمجھائی ہوئی باتوں پر عمل کرتے ہوئے ہر چیز میں آپ کا ساتھ دیا ہے، لیکن! اب' میں نرمین کو اپنے گھر میں برداشت نہیں کروں گی۔ ورنہ ممکن ہے کہ میں اس کا حشر بگاڑ دوں گی۔" خزینہ جو کہ کب سے باہر بینچ پر بیٹھی کمرے سے آتی آوازوں پر بمشکل خود پر ضبط کیے بیٹھی تھی۔ ان سب کے جاتے ہی دھاڑ سے روم کا دروازہ کھول کر معاویہ کے سر پر سوار ہوتی اسے دو ٹوک اپنا فیصلہ سنا گئی تھی۔ جب کہ معاویہ جو کہ آنکھیں موندے لیٹا تھا۔ اس اچانک ہوئی افراد پر فوراً سے اپنی آنکھیں کھول کر اپنی آتش فشاں بنی بیوی کو دیکھنے لگا۔

"ادھر آؤ! میرے پاس بیٹھو، ریلیکس کرو۔ میں ہوں ناں؟ میں سب سنبھال لوں گا۔ اپنے معاویہ پر یقین رکھو۔" خزینہ کو غصے سے سرخ ہوتا دیکھ معاویہ نے اسے اپنے پاس بیڈ پر جگہ بناتے ہوئے اسے پچکارتے ہوئے کہا۔"

"میں سچ بتارہی ہوں معاویہ! میں اب نرمین کو برداشت نہیں کروں گی۔ آپ مجھے مکھن نہیں لگا سکتے۔ اب یا تو آر ہوگا یا پار۔" خزینہ معاویہ کے پاس بیٹھتی اسے اپنے خونخوار ارادوں سے آگاہ کرنے لگی۔

"اوکے! میں بات کرتا ہوں بابا سے۔ اب یہ بات صحیح نہیں ہے۔ میں خود جانتا ہوں، لیکن! اب آپ میکے جانے کی بات نہیں کرو گی۔ مجھے اچھا نہیں لگا آپ کا اس طرح کہنا۔ آپ کو کوئی بھی پریشانی ہے آپ مجھے بتاؤ، پھر میرا فرض ہے میں اس کو آپ سے دور کروں گا۔ لیکن! اس طرح میکے جانے کی دھمکی دینا اچھی بات نہیں ہے اور ان شاءاللہ ہماری زندگی میں کبھی ایسا دن نہیں آئے گا، جب آپ مجھ سے لڑ کر یا مجھ سے ناراض ہوکر میکے جائے گی۔" خزینہ کی بات سن کر معاویہ نے اسے نرمی سے سمجھایا تھا۔ جس پر وہ سر اثبات میں ہلاگئی تھی۔



Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Qadrdaan E Mohabbat Complete Novel By Bint E Ahmed Shaikh is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 




Direct Link



Free Pdf Download Link





FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post