Rivaj E Ishq Tera Novel By Maria Farooqi Episode 1
Rivaj E Ishq Tera Novel By Maria Farooqi Episode 1
" سنیں."
" یس؟" وہ اسکی آواز
پر مڑ کر اسکی طرف دیکھتے ہوئے بولا.
" شکریہ." وہ بس اتنا
ہی بول سکی وہ نروس تھی اسے نظر آرہا تھا. چھوٹی سی لڑکی سفید رنگ کا پھول لگ رہی
تھی اسکو اگر وہ اسکی ہوتی تو یقیناً وہ اسے چھپا لیتا کہی مگر.....
" اس میں شکریہ والی کوئی
بات نہیں ہے میری جگہ کوئی اور بھی ہوتا تو وہ اتنا تو کر ہی سکتا تھا اور ویسے بھی
ہم نسلی لوگ ہیں ہمارے اندر ایسی چیپ کلاس چیزیں نہیں پائی جاتی کہ کسی لڑکی کو
انکمفرٹ زون میں دیکھ کر اسکا ڈرامہ لگائے خیر میں آپ کو ڈراپ کرسکتا ہوں اگر آپ
نے گھر جانا ہے اگر نہیں تو انجوائے یور شاپنگ اینڈ ریلکس زندگی میں ایسا ہو جاتا
ہے. " سنجیدگی سے کہہ کر وہ آگے بڑھ گیا. مگر تبھی رکا جیسے کچھ یاد آیا ہو.
" ایک بات کہوں برا
مت منائیے گا میں کسی کو جج نہیں کرتا کہ اسکا لباس کیسا ہے اور اس نے کیا پہنا وغیرہ
مجھے اسکا کوئی حق نہیں ہے مگر صرف اتنا کہوں گا کہ عورت کے پاس اتنا دوپٹہ ہونا
چاہیے ہے کہ ایسی سچویشن میں وہ آسانی سے اسے کیری کرکے چل سکے. سٹے بلیس."
سنجیدگی سے اپنی بات مکمل کرکے وہ نیچے کی طرف چل دیا جبکہ وہ اس پرکشش شخصیت کے
مالک وجود کو دیکھتی رہ گئی