Jannat Complete Novel By Sarina Ansar
Jannat Complete Novel By Sarina Ansar
وہ کھڑکی کے سامنے کھڑی خالی خالی نظروں سے آسمان
کی طرف دیکھ رہی تھی اس کے اندر بالکل سناٹا چھایا ہوا تھا وہ باہر نہیں گئی تھی
اس نے سر درد کا بہانہ بنا لیا تھا دروازہ کھلنے اور بند ہونے کی اواز پر اس نے
پیچھے مڑ کر دیکھا تو ساکت رہ گئی وہ سفید سوٹ پر بوری شال کیے شہانہ چال چلتا اس
کی طرف ا رہا تھا
مس جنت ہارون شاہ نہیں نہیں مسز جنت آریان سکندر
وہ فتح یاب لہجے میں کہتا اس کے مقابل کھڑا ہوا کیسی ہیں اپ مسز اوہ یہ میں نے کیا
پوچھ لیا اپ ٹھیک کیسے ہو سکتی ہیں وہ محظوظ لہجے میں بول رہا تھا
اس کے لبوں سے مسکراہٹ جدا نہیں ہو رہی تھی ۔ تو
پھر کیسا لگ رہا ہے دنیا کی سب سے بدقسمت لڑکی بن کر وہ اس کی طرف تھوڑا جھک کر
بولا
دیکھو میں نے تمہیں دنیا کی بد قسمت لڑکی بنا دیا
تم نے ہی تو کہا تھا نہ کہ آریان سکندر کو بیوی دنیا کی بد قسمت ترین لڑکی ہو گی
پھر بتائیں مسز اب کیسا لگ رہا ہے وہ استہزایہ مسکرایا۔
جنت اس سے خالی خالی نظروں سے دیکھتی رہی پھر جب
بولی تو اس کے لہجے میں کمال کا اعتماد تھا
قسمت لکھنے والی ذات اللہ کی ہے تم کون ہوتے ہو کسی کی قسمت لکھنے والے مجھے اپنے اللہ پر پورے بھروسہ ہے وہ مجھے کبھی رسوا نہیں ہونے دے گا تم چاہے جو مرضی کر لو میرا اللہ میرے ساتھ ہے وہ اس کے اعتماد پر لمحے بھر کے لیے حیران ہوا تھا پھر اس کی انکھوں میں دیکھتے ہوئے گویا ہوا میں بھی دیکھتا ہوں تم میں کتنی ہمت ہے ساری زندگی اسی طرح رہو گی اسی گھر میں لیکن نہ میں تمہیں چھوڑوں گا نہ اپناؤں گا وہ اپنی بات کے اخر میں خود ہی مسکرایا تھا ایک اور بات وہ ذرا سا اس کی طرف جھکا میں کل صبح کی فلائٹ سے لندن جا رہا ہوں پھر کبھی نہ انے کے لیے دو انگلیوں سے اس کا دوپٹہ ٹھیک کرتے ہوئے وہ ایک نظر اس کی طرف دیکھ کے باہر نکل گیا پیچھے وہ سناٹے میں کھڑی رہ گئی
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ