Tera Ishq Bada Teekha Complete Novel By Louiza Abid
Tera Ishq Bada Teekha Complete Novel By Louiza Abid
”تمہارے لیے لڑکی پسند کر لی ہے
تمہاری بہن نے“ نائمہ بیگم نے مضراب کو براہ ِراست مخاطب کیا عاصف کی آنکھیں پھیل
گئیں ”اتنی جلدی کون ہے وہ؟“ عاصف کی زبان
کب چپ رہ سکتی تھی
”میں تم سے نہیں مضراب سے کہہ رہی
ہوں“ مضراب جو پہلے سکون سے ناشتہ کر رہا تھا اب ہاتھ روک کر بیٹھ گیا ”کسے پسند
کر لیا آپی نے؟“ مضراب نے سنجیدگی سے پوچھا
”دیا “ !! ”کیا !“ وہ دونوں بے اختیار
چیخیے ”میں تو پہلے ہی سوچ رہا تھا کہ
ضرور کوئی "سین" ہے پر بھائی نے مجھے ہوا تک نا لگنے دی اور اتنا کچھ ہو
گیا“ عاصف الگ ہی چیپٹر کھول کر بیٹھ گیا
مضراب نے سر پکڑ لیا نائمہ بیگم مسکرا رہی
تھیں ”کیا مذاق ہے اماں یہ؟“ کیوں کیا برائی ہے دیا میں؟“ نائمہ بیگم ٹھٹکی تھیں
اس سے قبل کہ وہ کچھ بولتا صوبیہ آپی میرب کو لیے
گھر میں داخل ہوئیں ”السلام علیکم
امی! وعلیکم السلام احمر نہیں آیا؟ نہیں وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے انہیں آفس جانا
تھا“ صوبیہ بیگ رکھتی بولی
چھوٹی سی میرب کو عاصف گود میں لے کر
بیٹھ گیا ”بالکل صحیح وقت پر آئی ہیں آپ
بھائی سے دِیا کے متعلق بات ہی کر رہے تھے ہم!“
عاصف نے اسے بتانا ضروری سمجھا
”کیوں دیا تمہیں پسند نہیں“ نائمہ بیگم
نے پوچھا تو مضراب نے پہلو بدلا
”کیا برائی ہے دیا میں؟“ صوبیہ چونکی تھی
”آپ دونوں نے مجھ سے میری پسند پوچھی کب ہے؟“ مضراب نے جل کر کہا ”تو تم اب بتا دو
کیا نہیں ہے دِیا میں کیسی لڑکی چاہتے ہو تم؟“ صوبیہ نے بازو باندھ کر سنجیدگی سے پوچھا تھا
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ