Jazwa Ka Amin by S Merwa Mirza Episode 6

Jazwa Ka Amin by S Merwa Mirza Episode 6

Jazwa Ka Amin by S Merwa Mirza Episode 6

Novel Name : Jazwa Ka Amin 
Writer Name : S Merwa Mirza
Category : Kitab Nagri Special

سنیک:-

"آپ مجھے تڑپا لیں آخری حد تک مگر بابا۔۔۔" جذوہ کی ایک سی باتیں آمن کی پیشانی تان چکی تھیں اور وہ سخت مشتعل سا ہوئے اٹھ کر جذوہ کی سمت خطرناک طور سے دیکھ کر جذوہ کی بات وہیں دبا چکا تھا۔

"آج کے بعد آپ اس شخص کو بابا نہیں کہیں گی" آمن اس وقت اسکے دنیا کا سفاک شخص لگا، جذوہ بمشکل یہ حکم ضبط کر پائی پھر بھی اسکی آنکھیں نم ہوئیں۔

"آمن مت کریں یہ ظلم" جذوہ التجاء کر اٹھی اور آمن نرمئ سے اسکی ٹھوڑی پر لب رکھتا الگ ہوا اور بنا کسی جواب کے فریش ہونے چلا گیا، جتنی دیر تک وہ واپس لوٹا جذوہ نے اپنے قیمتی آنسو پوری حد تک بے مول کیے۔

بلیک ٹراوز شرٹ میں تر سا توانا و بکھرا سراپا لیے وہ اب کی بار نہ صرف جذوہ تک آیا بلکے اسکے دردناک رونے کو چنداں اہمیت نہ دیتا اسے ایک ہی جھٹکے سے لٹا کر خود بھی ساتھ لیٹا۔

"کل آپکی کمئ محسوس کی جذوہ، آپ اگر یہ رونا چھوڑ دیں تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں آپ ایک پرکشش اور دلربا لڑکی ہیں" آمن اسکی بھیگی آنکھوں سے انگلی مس کرتا بے خودی سے گویا تھا اور جذوہ کو اس شخص کے ایسے رویے پر مزید رونا آیا۔

"آپ ظالم بننے کی بہت دردناک کوشش کر رہے ہیں آمن، میری بات مان لیں۔ آپکی قربت میرے لیے شرف ہے مگر میری محبت بھی میرئ طرح آنسو آنسو ہو رہی ہے۔ آپ مجھے بتائیں کہ آپ بابا سے کونسا بدلا لینا چاہتے ہیں، بتائیں مجھے ۔ اس اذیت سے نکال دیں مجھے آمن" جذوہ جو اتنی قریب ہو کر آمن سے ہوش و حواس کا ہر تقاضا چھین رہی تھی، بہت ناپسند سوال بہت غلط وقت پر کر گئی۔

آمن نے بازو دہری کیے اسکے چہرے کو شدید برہمی سے دیکھا اور ہونٹ سہلائے خونخوار ہوا۔

"بابا مت کہیں اسے، سمجھ جائیں جذوہ۔ کوئی سوال کرنے کی اجازت نہیں آپکو، وقت آنے پر سب بتاوں گا" آمن نے سخت تنبیہی اونہوں کیے جذوہ کو مزید کچھ پوچھنے اور کہنے سے روکنے کو نرمی سے ہر حد توڑی۔

جذوہ اپنے وجود کے گرد آمن کی اتنے طاقتور مرد ہونے کے باوجود نازک پکڑ پر اب تک حیران تھی، وہ اسے کوئی تکلیف نہیں دے پاتا تھا اتنا وہ جانتی تھی۔

وہ اسے خود سے دور بھی نہیں رہنے دیتا تھا، اسے جذوہ کو اپنا مسلسل اسیر رکھنا بخوبی آتا تھا۔

"آپ ظالم ہیں، مگر آپکی آنکھیں" جذوہ کی سانسوں کو نجات ملتے ہی وہ بولے بنا نہ رہ پائی۔

آمن نے ہنوز سنجیدگی سے جذوہ کی سبز آنکھیں دیکھیں۔

"محبت کشش رکھتی ہے، آپکی آنکھیں بتا رہی ہیں آمن" یہ آج پہلی بار تھا کہ دونوں ہی ہوش سے کچھ بیگانے ایک سی خماری میں مبتلا تھے۔

"آمن سکندر شاہ کی آنکھوں پر اعتبار کر کے پچھتائیں گی" آمن اسے ایک ہی پل میں لاجواب کر چکا تھا۔

جذوہ کو اس شخص کے پاس آنے پر دلی فرحت ملتی تھی، اسے محسوس ہوتا تھا یہ شخص جتنا بھی برا ہو جائے، جذوہ کے پاس آکر بہترین روپ دھار لیتا ہے۔

"مجھے اس لڑکی سے محبت ہوئی تو میرا بدلا ادھورا رہنے کا خدشہ ہے، کبھی کبھی لگتا ہے نکاح کر کے بہت برا کر لیا" خود کی سمت جذوہ کی نثار آنکھیں دیکھ کر آمن نے سخت بے چینی سے سوچا۔

وہ اپنا نازک ہاتھ آمن کے چہرے پر رکھے اسے بنا پلک جھپکے دیکھ رہی تھی۔

"میں جذوہ ، امیر آمن سکندر شاہ کے سائے کی اسیر، کیا اس شخص کی نظر میں فقیر ٹھہری" جذوہ کا دل بے ہنگم دھڑکا کیونکہ اب کی بار آمن نے اسکی پیشانی پر لب رکھے تھے۔

"آپ مجھ سے محبت کرتی ہیں، اور آمن محبت کرنے والوں کی تعظیم کرتا ہے۔ اسے اور کچھ مت سمجھیے گا جذوہ، آپ کو بے چین آمن کرتا ہے تو تھوڑے سکون پر بھی آپکا حق ہے" آمن نے اپنی بازو جذوہ کے گرد حائل کیے ایک بار پھر آپسی حد توڑی تھی، اس بار اسکا انداز بہت تھکن زدہ تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Jazwa Ka Amin by S Merwa Mirza Episode 6 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

1st Episode link

2nd Episode Link

3rd Episode Link

4th Episode Link

5th Episode link

Post a Comment

Previous Post Next Post