Tum Noor E Dil Ho by S Merwa Mirza Episode 3
Tum Noor E Dil Ho by S Merwa Mirza Episode 3
"آپ سے ایک بات پوچھوں؟"
پورے دن کے بعد اب رات بھی سفر کی
نظر ہوگئی تھی۔ اس بار جائشہ نے لگے ہاتھوں بوتیک کا بہت سا کام نمٹانا تھا۔ اس نے
یہ سارے آرڈز خود ہی جا کر دینے تھے اور شمائل کا تو سر شعلے کی مانند دہک رہا تھا
اور ابھی تو مزید لمبا سفر دونوں کا امتحان بننے کو تھا۔ جائشہ کی طبعیت اب بہتر
تھی مگر کوئی تھا جو جائشہ کئ ایسی حالت سے کانپ گیا تھا۔ دن اور رات کا کھانا بھی
شمائل نے ایک ڈھابے سے گاڑی میں ہی منگوا لیا تھا، ابھی وہ دونوں کراچی سے کافی
فاصلے پر تھے اور ہر سو اندھیرا پھیل رہا
تھا۔ یوں لگتا تھا جیسے طوفانی بارش آنے کو تھی۔
جائشہ کا سوالیہ سا استفسار شمائل
نے فوری جذب کیا اور رخ پھیرے اس ادائے بے نیازی سے سرسری سا دیکھے مڑا جیسے کہہ
رہا ہو کہ تمہیں کچھ پوچھنے کی اجازت نہیں۔
آج فضا میں ٹھنڈ سی بڑھ رہی تھی مگر
جوں جوں سفر آگے کی سمت گامزن تھا فضا میں پھیلتی نمی کم ہو رہی تھی، سکردو میں تو
مسلسل بارش کا سلسلہ گویا وقت سے پہلے سردی کی آمد کا پتا دینے لگتا تھا البتہ
گنجان شہروں میں ایسا نہیں تھا۔
سکردو میں تو ممکن تھا کہ جلد دور
دور پھیلے پہاڑ سفیدی سے اٹ جانے والے تھے۔ وہاں انہی دنوں برف باری کا آغاز ہوتا
تھا۔
"پوچھو، ورنہ تمہارے پیٹ میں درد ہو جائے گا"
ناراضگی کے پیش نظر گھور کر اجازت دی
گئی تو جائشہ نے مسکرا کر اس عجیب مخلوق کو تسلی سے جانچا۔
بلاشبہ وہ بہت ہی حسین تھا، جیسے وہ
ان پہاڑوں کا کھرا باسی ہو۔ ان جنگلوں کا سایہ ہو۔ ان وادیوں، چشموں اور جھیلوں کا
سارا جادو شمائل صدیقی کی گہری آنکھوں میں سمٹ جاتا تھا۔
یہ جو اس حسن کو جانچ رہی تھی، خود
کسی طرح اس سے کم نہ تھی۔ حسن کی فراوانی کے ساتھ جوانی کے قدم ابھی ابتدائی دہلیز
پر پہنچے تھے۔ دونوں ایک دوسرے جیسے تھے، انائیں بھی کہیں نہ کہیں ایک سی تھیں۔
"آپ مجھ سے کزن کی طرح بھی لڑ سکتے تھے۔ کہ ستایا اور پھر
منانا بھی اہم ہو۔ مگر پھر دشمنوں کی طرح تکلیف دینے کی کیا سوجھی آپکو؟"
شمائل اسکے اس سوال میں چھپی اداسی
بھانپ کر خود بھی گاہے بگاہے سرسری سا اسے دیکھ کر پھر سے سیدھا دیکھنے لگا جہاں
گہری رات تھی کہ ڈھلتی جارہی تھی۔
"تکلیف میں اسی کو دیتا ہوں جو میری تکلیف کا باعث بنے،
مجھ سے دور رہو گی تو تکلیف سے بھی نجات ہوگی"
شمائل اسے ڈھکے انداز میں خود سے بس دور رکھنے اور رہنے کی وارننگ دے رہا تھا
اور جائشہ اس بات پر الجھ گئی تھی۔
وہ کب اس شخص کے قریب آتی تھی، مگر
وہ جانتی ہی نہیں تھی کہ یہ سب اس طرف اشارے تھے جو ناہید بیگم فیصلہ کر چکی تھیں۔
"اف کیا شے ہے یہ بندہ، میں تو جیسے قربت کو مری جا رہی
ہوں۔ لیکن کچھ بھی ہو، تم برے نہیں ہو شمائل صدیقی ۔ آج مجھے یہ پتا چل گیا ہے، لیکن
تمہیں سزا جائشہ پوری دے گی۔ منصوعی برا بننے کی"
جائشہ نے گردن موڑ کر تحیر سے کھلی
آنکھوں کے سنگ ساتھ بیٹھے پراعتماد اور جاہ و جلال والے شمائل کو دیکھ کر پہلے منہ
بسورا مگر پھر دل ہی دل میں مسکرا دی۔
"ہر وقت منہ سے آگ نکالنے والے ڈریگن ہیں آپ"
دل میں کہنے والی بات جب جائشہ کے منہ سے پھسلی تو خود تو وہ وہیں پتھر ہوئی
ہی مگر شمائل نے اب کی بار شدید غصے سے جائشہ کو دیکھا جو منہ سے ایسی بات سرزد
ہونے پر ہونق ہو چکی تھی۔
رونگٹے الگ کھڑے تھے اور ہڈیاں ٹوٹنے کا بھی ڈر لاحق تھا۔
___
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
FoR Online Read
👌👌👌👌👍👍👍👍👏👏👏👏👏
ReplyDeleteMarwa Kya khu her baar phle se zyada pyar aata he ap pe..😘😘😘
Itna pyara r acha kese likh leti Hain Dil ku bandh leti Hain apne lafzu se..🥰😍😍😍
Ab tu her Sunday chutti me sath sath episode ka b wait rehta he ..
Thank you so much Marwa to be on time ..😘😘❤️❤️
Khush raho r aese hi acha acha likhti rahu..❤️❤️❤️😊😊
MashaAllah ap bohut axha lihkti hein m ny ap ky sary novels prhy hein or bohut zabrdast thy or yeh novel toh prh hi rahi hun par 2sary novel ka bhi intazar kar rahi hun really excited
ReplyDelete