Dil Bin Tere Dhadke Na By Sadia Yaqoob Episode 10
Dil Bin Tere Dhadke Na By Sadia Yaqoob Episode 10
اسکے چھونے پر حاعفہ ساکن ہو گئی تھی ۔۔۔۔ وہ سانس روکے یک
ٹک اپنے ہاتھ کو دیکھ رہی تھی جو اشھب کے ہاتھ میں تھا ۔۔۔۔۔
اشھب اس کے ہاتھ کی انگلیوں میں اپنی انگلیاں ڈال گیا
تھا۔۔۔۔ایسا کرتے ہوئے اس کے ہونٹ مسکرا اٹھے تھے۔۔۔۔۔
یہ احساس کتنا خوبصورت ہے نا کہ تم اب صرف میری ہو صرف میری
۔۔۔۔۔ وہ اسکے چہرے کو اپنے ہاتھوں میں بھر چکا تھا ۔۔۔۔
یہ ۔۔۔۔ یہ ۔۔۔ تم کیا کر رہے ہو ۔۔۔۔ ؟ اسکی بڑھتی قربت
اسکے بس سے باہر تھی اس لیے وہ کانپتی ہوئی آواز میں اس سے پوچھتی ہوئی اسکے ہاتھ
ہٹانے کی جدوجہد کر رہی تھی ۔۔۔۔
گھبراؤ نہیں تمھاری اجازت کے بنا کچھ بھی نہیں کروں گا ۔۔۔۔
اور مجھے یہ بھی پتا ہے کہ تم کبھی بھی مجھے اپنے قریب آنے کی اجازت نہیں دو گی
۔۔۔۔ تم مجھے سزا جو دینا چاہتی ہو ۔۔۔۔ اشھب نےہونٹوں پر زخمی مسکراہٹ لیے اسکی
آنکھوں میں دیکھا ۔۔۔۔۔ حاعفہ فوراً اپنی نظریں جھکا گئی تھی اسکی تکلیف وہ اچھے
سے سمجھ سکتی تھی ۔۔۔۔
میرے بن کہے وہ میرے دل کی بات جانتا ہے ۔۔۔۔ کیسے میں تم
سے ناراض رہ پاؤں گی ۔۔۔۔ کیسے میں تمھیں اگنور کروں گی ۔۔۔۔ ایسا لگ رہا ہے کہ تم
تھوڑی دیر اور میرے قریب رہے تو میں پگھل جاؤں گی ۔۔۔۔۔ وہ نظریں جھکائے دل ہی دل
میں اشھب سے مخاطب تھی ۔۔۔۔ یہ بات وہ زبان پر نہیں لا سکتی تھی ۔۔۔۔ کیونکہ اسکے
مطابق یہ سزا اشھب کے لیے ضروری تھی ۔۔۔۔
جانتا ہوں تم مجھے معاف نہیں کرو گی ۔۔۔۔ پر میں بھی کیا
کروں میں تم سے دور نہیں رہ سکتا ۔۔۔۔ بڑی منتوں اور دعاؤں کے بعد تم مجھے ملی ہو ۔۔۔
چاہے معاف نا کرو ۔۔۔۔ پر میرے سے دور جانے کی یا مجھ سے رخ
موڑنے کی کوشش مت کرنا ۔۔۔۔ میں تمھاری بے رخی سہہ نہیں پاؤں گا ۔۔۔۔۔وہ اسکی پیشانی
پر اپنی محبت کی پہلی مہر ثبت کرتے ہوئے اسے خود میں بھینچ گیا تھا ۔۔۔۔۔ وہ بازو
پہلو میں گرائے اپنے محبوب کی کرم نوازیاں دیکھ رہی تھی ۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ
Super duper
ReplyDelete