Shama E Ferozan Romantic Novel By Arham Saleem
Shama E Ferozan Romantic Novel By Arham Saleem
Novel Name : Shama E Ferozan
Writer Name: Arham Saleem
Category : ROMANTIC NOVELS,
Pages : 718
مدھم سی زرد روشنی پورے کمرے میں پھیلی
ہوئی تھی۔جہازی سیڈ بیڈ پر لیٹا وجود بستر میں دبکا نیند کے مزے لے رہا تھا جب اچانک
اس کی آنکھوں کے پپوٹوں میں جمبش ہوئی۔منہ سے چند الفاظ ادا ہوئے جن کی آواز سرگوشی
سے بھی کم تھی۔شدید سردی ہونے کے باوجود اس کے ماتھے پر پسینے کے قطرے نمودار ہونا
شروع ہوئے۔چہرہ زرد پڑ گیا اور کمرے کی خاموشی میں اشتعال پیدا کرتی سرگوشی کی آوازیں
اب ہلکی چیخوں میں تبدیل ہوگئی تھیں پر اسکی نیند اب بھی نہیں ٹوٹی تھی۔
گھبراہٹ کے مارے اس نے اپنا چہرہ زور
زور سے سرہانے پر پٹخنا شروع کر دیا۔چہرہ خطرناک حد تک سفید پڑ گیا۔
چیخوں کی آواز شاید کمرے سے باہر جانا
شروع ہوگئی تھی اسی لیے دروازے پر چند لمحوں بعد دستک ہوئی پر بستر پر موجود شخص کی
حالت میں کوئی فرق نہیں آیا تھا۔
چند منٹوں بعد کلک کی آواز سے دروازہ
کھلا اور دو افراد ہڑبڑاتے ہوئے کمرے میں داخل ہوئے۔اندر داخل ہوتے آدمی نے فوراً سے
ساری لائٹس آن کر دیں جس سے کمرہ روشنی میں نہا گیا۔ایک خاتون روتے ہوئے بستر پر موجود
شخص کی جانب بڑھیں جو اب باقاعدہ چیخنا شروع ہوگیا تھا۔
نیند اب بھی نہیں ٹوٹی تھی۔
دنیا کے تمام لوگ اپنی پریشانیوں سے
بے خبر ہونے کے لیے نیند کا سہارا لیتے تھے پر یہ شخص اس معاملے میں بہت بد نصیب ثابت
ہوا تھا۔
Wow so nice story and different also
ReplyDelete