Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 9

Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 9

Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 9

Novel : Shiddat E Talab 
Writer Name : Suneha Rauf
Category : Kitab Nagri Special

کھانے کے بعد وہ کچن صاف کرنے لگی۔۔۔۔۔اور وہ تیار ہونے چلا گیا۔۔۔۔یہ دن اس کی زندگی کے بہترین دن تھے۔اپنے شوہر کے ساتھ مکمل تھی وہ۔۔۔۔۔یہ ان کا گھر تھا جہاں وہ قریب تھے۔۔۔ایک دوسرے کے سنگ ۔۔۔۔۔

وہ کمرے میں گئی جو بکھرا تھا۔۔۔۔اور فرش پر پانی بھی تھا اس نے سامان سمیٹا اور پھر پانی والا فرش صاف کیا ان سب میں وہ ہانپ گئی تھی۔پھر سے نہانا پڑے گا۔۔۔۔وہ باہر نکلی جہاں وہ جانے کو تیار تھا لیکن اب کچھ پریشان معلوم ہو رہا تھا۔۔۔۔

یہاں آؤ۔۔۔۔!

منت کو دیکھتے اس نے کہا تو منت تیزی سے اس کے نزدیک آئی۔

تبریز شاہ نے اسے ساتھ لگانا چاہا تو وہ ایک قدم دور ہوئی۔۔۔تبریز نے سلگتی نگاہ اس کے اس قدم پر ڈالی۔

آپ صاف ہیں نا۔۔۔میں ابھی کام کر کے آئی ہو۔۔۔پسینہ بھی آیا ہے اس نے اپنے فعل کی صفائی دی جلدی سے۔

تبریز شاہ نے اسے ہاتھ سے پکڑتے اپنے ساتھ لگایا۔۔۔۔۔کیا فرق پڑتا تھا وہ اسی کے وجود کا حصہ تھی۔

یہ لمس منت تبریز شاہ کو معتبر گیا تھا۔۔۔۔۔اس کے بدلے وہ کچھ بھی کر سکتی تھی۔

جا رہے ہیں؟

ہاں۔۔۔۔۔اس نے منت کے چہرے کو ہاتھ سے صاف کرتے بتایا۔۔۔۔

کب آئیں گے۔۔۔۔؟

اب سے تم یہیں رہو گی منت۔۔۔۔۔۔لیکن میرے پوچھے یا بتائے بغیر یہاں سے نکلی تو ٹانگیں توڑ دوں گا میں ۔۔۔اس نے سنجیدگی سے کہا تو منت نے تیزی سے سر ہاں میں ہلایا۔

کیا میں آپ کو پرفیوم لگا دوں۔۔۔۔وہ انسکیور ہو رہی تھی۔۔۔۔

اس کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔اس نے منت کی شرٹ کو کندھے سے ٹھیک کیا جو سرک رہی تھی۔۔۔۔

کپڑے چاہیے؟ وہ چھوٹی چھوٹی باتیں وہیں کھڑے اس سے کر رہا تھا۔

نہیں ۔۔۔۔مجھے یہی سب پہننا اچھا لگ رہا ہے۔۔۔منت نے اس کی شرٹ کے بٹن سے کھیلتے کہا۔

یہ لو کارڈ ۔۔کچھ چاہیے ہوا تو مجھے ہی فون کرنا میں پہنچا دوں گا ۔۔۔۔گیٹ باہر سے لاک کر کے جا رہا ہوں میں ۔۔۔

منت نے سوچا تھا کہ اگر ایسا کرنا ہے تو کارڈ دینے کا مقصد لیکن شاید وہ اسے یہ جتانا چاہ رہا تھا کہ سب تمہارا ہے۔

کب تک آئیں گے اس نے اپنا سوال دہرایا۔۔۔۔

ایک ضروری کام ہے۔۔۔۔مجھے امید ہے تم مجھے سمجھو گی منت۔۔۔۔۔یہ قدم ضروری تھا اٹھانا نہیں تو بہت نقصان میرے حصے میں آتا۔۔۔

آپ کس بارے میں بات کر رہے ہیں وہ اس کے حصار سے نکلتی سامنے کھڑی ہوئی تو تبریز شاہ کے ماتھے پر سلوٹیں پڑی۔

یہ جو تم بار بار خود مجھ سے دور جا رہی ہو نا منت۔۔۔۔

یاد رکھنا تم ان لمحوں کو یاد کرو گی اس نے کہا تو منت نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا۔

میں چاہتا ہوں تم خود کو مضبوط کرو۔۔۔تمہیں صرف تبریز شاہ پر بھروسہ ہونا چاہیے ۔۔۔۔حالات کیسے بھی ہوں کچھ بھی ہو یہ جان لو کہ تبریز شاہ لوٹ کر منت شاہ کے پاس ہی آئے گا اس نے جھک کر اس کے ماتھے پر لب رکھے اور باہر نکل گیا۔

منت کئی لمحے وہیں کھڑی رہی۔۔۔۔وہ یہ سب کیوں کہہ رہا تھا۔۔۔کیا ابھی بھی کچھ بچا تھا ہونے کو۔۔۔کیا ابھی آزمائشیں بچی تھی ان کی زندگی میں ۔۔۔۔اس نے تو سوچا تھا شاید اس کے قریب آنے پر سب ٹھیک ہو گیا ہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 9 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇



پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post