Zanjeer E Mohabbat By Filza Arshad Episode 7

Zanjeer E Mohabbat By Filza Arshad Episode 7

Zanjeer E Mohabbat By Filza Arshad Episode 7

Novel Name : Zanjeer E Mohabbat
Writer Name : Filza Arshad
Category : Kitab Nagri Special

"ت۔۔تم۔۔تممم کیسے جانتے ہو یہ سب؟"

"سوال یہ نہیں ہے سوال یہ ہے کہ تم یہ سب اکیلے کرسکتی ہو؟ میں جانتا ہوں تم کمزور نہیں ہو۔ مگر کیا یہ کیس اتنا آسان ہے؟ جسے تم تین لڑکیاں مل کر حل کردو۔"

وہ کچھ سیکنڈ کے لئے خاموش ہوا۔

میں تم دونوں کو underestimate

نہیں کر رہا مگر تم نے دیکھا نہیں کل تمہارے ساتھ کیا ہوا۔ اور میں اچھی ظرح جانتا ہوں۔ شو کے بعد اس دلاور شاہ نے تمہیں کوئی دھمکی ضرور دی ہوگی۔ "

انصب کے بلکل صحیح اندازے پر وہ پہلو بدل کر رہ گئی۔

"تمہارا یہ انداز اور نظریں چرانا سب بتارہا ہے کہ ایسا ہی ہوا ہے۔ "

وہ تب بھی خاموش رہی۔

چائے اب آدھی کپ بچی تھی اور ٹھنڈی ہورہی تھی۔ وہ کھانا بند کرچکی تھی۔

انصب نے اب اس کا ہاتھ تھاما۔

"دیکھو انزی تم مجھ پر غصہ ہو نہ؟

نہیں کرو مجھ سے بات۔

دھتکار دو میری محبت۔۔

"نہیں رہا میں کوئی نہیں ہوں تمہارا مان لو یہ بھی قبول۔ "

انزش کا دل ڈگمگایا۔۔

"مگر پلز خود کو برباد نہ کرو۔۔

انکل نے تمہارا ریزائن قبول نہیں کیا وہ ویسا ہی ہڑا ہے۔

وہ بھی خوش نہیں ہیں تمہارے فیصلے پر اور جہاں تک اس کیس کی بات ہے۔ میں اور ہادی تمہارا ہر معاملے میں ساتھ دیں گے۔ بس ہم اس مسلے کو مل کر حل کریں گے اس کے بعد بھول جانا میں کون۔۔"

انصب کے ہاتھ اس کے ہاتھ میں تھے۔ جبکہ انزش کی ہتھیلی پسینے سے بھیگنے لگی۔

"ہم نے انکل سے ڈسکس کیا تھا وہ تمہیں دلاور سے کسی سوال پر پابندی نہیں لگائیں گے۔ تم ایک صحافی کی احثیت سے ہر قسم کی سورسز استعمال کرسکتی ہو۔ وہ تمہارا ساتھ دیں گے۔

ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ تم بس ایک بار پلز ایک بار اسے چھوڑ دو۔ تم محفوظ نہیں ہو وہاں۔"

انصب نے التجایا نظروں سے دیکھا جبکہ ہاتھ اب تک انزش کے ہاتھوں میں تھے۔

وہ جیسے ہیپناٹائز کرتا تھا۔ وہ سن ہوچکی تھی۔ بغیر کچھ کہے اس نے چینل کو میسیج کردیا تھا۔ ویسے بھی اس کے پاس بہانہ تھا کل کے واقعے کا۔

اور انصب کی طرف دیکھا جو اس کے فوراً بات ماننے پر مسکرا رہاتھا۔

"میں صرف جائشہ کی خاطر یہ سب مان رہی ہوں۔ ہم صرف کام کے لئے ساتھ رہیں گے۔ اس کے بعد آپ کا راستہ الگ اور میرا الگ۔"

اس کے بے رخی سے کہنے پر انصب کے دل کو کچھ ہوا۔

وہ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے ہٹا چکا تھا جو انزش نے محسوس کیا۔

انصب دوسروں کے لئے روڈ ، بے وفا ، غصے والا اور اپنی مرضی کرنے والا سب کچھ ہوسکتا تھا مگر انزش کے لئے وہ صرف نرم دل ، بے پناہ محبت کرنے والا اور صرف اس کی ماننے والا انصب رہ جاتا۔

انزش نے افسوس سے اپنی چائے کی جانب دیکھا وہ ٹھنڈی ہوچکی تھی۔

"میں دوسرا کپ لے کر آتا ہوں۔"

"نہیں اب گھر چلنا چاہئے۔"

انزش کے منع کرنے پر گاڑی سٹارٹ ہوچکی تھی۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Zanjeer E Mohabbat By Filza Arshad Episode 7 is available here to  online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں

👇👇👇


پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

1st Episode Link


2nd Episode Link






ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post