Amanum Arzzoast Romantic Novel By Syeda Um Ul Baneen Naqvi
Amanum Arzzoast Romantic Novel By Syeda Um Ul Baneen Naqvi
داور ہم چاہتے ہیں کہ اب تمہاری شادی کر دی جائے، اور لڑکی
بھی اپنے گھر کی ہے دادا سائیں نے کھانے کی میز پر داور کو مخاطب کیا۔۔۔
ہم نے سوچا ہے کے اب بہت جلد علیحہ کاظمی کے ساتھ تمہاری منگنی
کر دی جائے، دادا سائیں نے گھمبیر لہجے میں کہا، جہاں داور کاظمی کو یہ سن کر دھچکا
لگا وہیں علیحہ کاظمی یہ سن کر پھولے نا سمائی، یہی تو وہ چاہتی تھی، جو وہ چاہتی تھی
سب اسکے حق میں ہوتا،۔۔۔۔۔۔
What...????
What are you Saying????
دادا سائیں میں ضرور شادی کروں گا اسی گھر کی لڑکی سے شادی
کروں گا، لیکن شادی میں علیحہ کاظمی سے نہیں بلکہ "دل آویز سے کرنا چاہتا ہوں،
اور اسی سے شادی کروں گا داور کاظمی تقریباً چلا اٹھا"۔۔
"دل آویز کی دل کی دھڑکن تیز ہوئی"، اس نے کب سوچا تھا؟؟
کہ داور یوں سب کے سامنے ایسا کہے گا،علیحہ نے جب سنا تو جیسے ایک آگ بھڑک اٹھی، اس
نے نفرت سے دل کی طرف دیکھا جو خاموشی سے گردن جھکا گئی جیسے مجرم ہو۔۔
چپ ہو جاؤ داور، جب سے آئے ہو اپنی مرضی کر رہے ہو، میں نے
تمہیں کسی بات سے نہیں روکا اب اگر تم نے میرے کسی بھی فیصلے کو رد کیا تو اسکے ذمہ
دار تم خود ہو گے دادا سائیں غصے سے چلائے، تیمور کاظمی نے بھی ہاں میں ہاں ملائی۔۔۔
دادا سائیں شادی تو میں دل سے کروں گا، اور یہ میرا اٹل فیصلہ
ہے، "محبت کرتا ہوں میں اس سے، اور مرنے دم تک کرتا رہوں گا "
داور کاظمی نے بھی غصے سے کہا، کسی میں اتنی ہمت ہے تو مجھے
روک کے دکھائے، غصے سے کہتا وہ اٹھا اور اپنے لمبے لمبے ڈگ بھرتا اپنے کمرے میں آیا۔۔۔۔۔۔۔
دل آویز تمہارا تو میں وہ حشر کروں گی کہ تم یاد رکھو گی،
داور کاظمی میرا ہے اور میں اسے تم سے ایسے چھینوں گی کہ تم
پچھتاؤ گی کہ تم اس دنیا میں کیوں ہو ؟ علیحہ کمرے میں آئی اسکا غصہ کسی بھی طریقے
سے کم نہیں ہو رہا تھا، کمرے میں چکر لگاتی سوچ رہی تھی کہ اب کیا کرے۔۔۔
مجھے کیا کرنا چائیے، کیا کیا؟؟؟؟؟؟ علیحہ نے اپنی کنپٹی کو
مسلا جو دل آویز کی نفرت میں جل رہی تھی۔۔
ہممم تو شہریار رانا؟؟؟
ایک فاتحانہ مسکراہٹ اسکے لبوں کو چھوئی، اور فوراً شہریار
رانا کو کال ملائی۔۔
دوسری بیل پر ہی کال اٹھا لی گئی۔۔۔۔!!!!
ہیلو شیری؟؟ میں تمہارا کام کرنے کے لئیے تیار ہوں، بتاؤ کب
تک دل آویز کو تمہارے تک پہنچاؤں؟؟
آگے سے شیری نے اسے کچھ کہا کہ اسکے لب مسکرائے۔۔
Okay just wait and Watch,
بہت جلد دل تمہارے قبضے میں ہو گی۔۔۔ پھر اس نے کال بند کی
دل آویز میں اپنے راستے میں آنے والی رکاوٹ کو ختم کر دیتی
ہوں تم ہو کیا چیز؟؟؟
علیحہ ہنسی، پھر ہنستی چلی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Sp 👇👇👇
ایک آنسو داور کی گال پر پھسلا
کیا ہوا بچے ٹھیک تو ہو نہ؟؟؟خانم بی اب صیح معنوں میں پریشاں
ہوئیں
خانم بی مجھے وہ چائیے؟؟ داور نے کسی بچوں کی مانند روتے ہو
کہا
ک ک کون چائیے بچے؟؟؟ خانم بی اسکے گال پر دونوں ہاتھ رکھتے
شفقت سے پوچھا
خانم بی مجھے دل آویز سے نکاح کرنا ہے، خانم بی نہیں
جانتا کب، کیسے
وہ میرے لئیے اتنی ضروری ہو گئی ہے، بس اتنا جانتا ہوں وہ
اگر میری زندگی میں نہ آئی تو سانس نہیں لے سکوں گا داور کسی بچوں کی طرح رو رہا تھا
ہاں آج اس پتھر دل انسان کو بھی عشق ہو گیا تھا
داور یہ کیا بات کر رہے ہو؟؟؟ ہم دل آویز کی مرضی کے خلاف
کیسے اتنا بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں؟؟؟
خانم بی نے اور پریشان ہوتے کہا۔
خانم بی پلیز مجھے وہ دے دیں نہ خانم بی مجھے پتہ ہے وہ آپکو
منع نہیں کرے گی
خانم بی میں نے آج تک آپ سے کچھ نہیں مانگا لیکن آج میں آپ
سے اپنی زندگی کی سانسیں مانگ رہا ہوں
داور بچے کیا ہو گیا ہے تمہیں؟؟ تم تو ایسے نہیں تھے۔۔؟؟؟
خانم بی کی آنکھ سے بھی ایک آنسو گرا
ہاں نہیں تھا خانم بی لیکن اب ہو گیا ہوں
خانم بی آپ جانتی ہیں؟؟
وہ ایک دم سیدھا ہوا اور آنکھ سے آنسو صاف کئیے
آپ جانتی ہیں خانم بی کے زندگی بہترین استاد ہے میرا خیال
ہے کہ آپ دنیا کی سب اعلیٰ اور بہترین سکول کالج یا یونیورسٹی چلے جائیں لیکن سب سے
بہتر سبق آپکو زندگی سکھاتی ہے
مجھے نفرت تھی لڑکیوں سے خانم بی ،میں سمجھتا تھا کہ میں ٹھیک
کرتا ہوں جو بھی کرتا ہوں لیکن اس لڑکی نے غلط ثابت کیا ہے خانم بی
اس نے خود سے محبت کرنے پر مجھے مجبور کر دیا ہے
خانم بی اب لگتا ہے یہ سانسیں اسے دیکھ کر ہی چلتی ہیں
خانم بی پریشانی اور دکھ سے اپنے خوبرو جواں پوتے کی حالت
دیکھ کڑھ رہی تھیں
داور چپ کر جاؤ میں تمہارے دادا سائیں سے بات کروں گی خانم
بی نے اسے دلاسہ دیا
خانم بی وہ مجھے مل جائے گی نہ؟؟؟
اگر تمہاری قسمت میں ہوئی تو ضرور ملے گی
خانم بی دعا قسمت بھی تو بدل سکتی ہے نہ
میں اسے دعاؤں سے مانگ لاؤں گا
اس نے بچوں جیسی ضد کی
ہمممم۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!
Ghalat english likhne se behter k na use ki jae .wese b story ko modren touch dene k liye english ka istemal zaroori nhi lehaza plz is se perhez kren.wese b ye urdu novels hn inki khubsurti ko ese e barkrar rakhne ki koshish kren.otherwise a good effort
ReplyDeleteStory achi the but ap may hr 1 ko mar dya
ReplyDeleteNice Achi story thi
ReplyDelete