Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 8
Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 8
" ایسی ہی ایک رات تمھاری
ماں نے بھی گزاری تھی ایلیار کے باپ کے ساتھ….. آج ویسی ہی ایک رات زین کے بیٹے نے
تمھارے ساتھ گزار کر تمھاری ماں کی اس رات کی قیمت چکا کر یہ بتا دیا کی وہ نگار
کا بیٹا ہے _" ثمین کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے انہوں نے جیسے اپنے دل کا زہر
اس کے سینے میں اتار دیا تھا _____
" یاد رکھنا ثمین تم اس کے
لئے کبھی اتنی اہم نہیں ہو سکتی کی وہ مجھ سے
یا فائق سے اختلاف کریں گا، وہ کبھی تمھارا ساتھ نہیں دے سکتا …. ویسے جاتے
جاتے تمھیں ایک مفت کا مشورہ دیتی ہوں _" انہوں نے ہاتھ بڑھا کر اس کی تھوڑی
کے نیچے اپنی انگلی رکھی…. ثمین کی زبان گنگ ہو چکی تھی اور جسم بے حرکت، وہ پتھر
سی ساکت نگار کے چہرے پر چھائے غرور کے احساس کو دیکھ رہی تھی …….
" اسے میرا نیک مشورہ سمجھو
یا ہدایت.. آج کے بعد اب ان مردوں پر بھروسہ کبھی مت کرنا ورنہ ہمیشہ روندی ہی
جاؤں گی ….کیونکہ مجھ سے زیادہ ان مردوں کی فطرت کوئی نہیں جان سکتا… محبت کا
دعویٰ کرتے یہ مرد ہمیشہ آزمائش کے وقت کبھی محبت کے امتحان میں کامیاب نہیں ہو
سکتے… جیسے زین نہیں ہوا.. جیسے تمھارا باپ نہیں ہوا تو یہ ایلیار بھی کیا ہوگا،
لالھ نیک اور اچھا صحیح مگر ہے تو وہ بھی
ایک مرد ہی نا …. " وہ کڑواہٹ سے مسکرائی……….
" تم نے ایک مرد پر بھروسہ کرکے خود اپنی قیمت کھوئی ہے ثمین …. اور جب قيمت گر جائے نا تو چیزیں بے ارزش ہو جاتی ہے، اپنا حسن کھو دیتی ہے.. تم نے بھی وہی غلطی کر لی اور اب بس تمھارے پاس ایک ہی راستہ ہے، جاؤ اور کہیں ڈوب مرو تمھارے پاس بس یہی ایک آپشن بچا ہوا ہے….اور اگر مرنے میں کوئی دقت ہو رہی ہے نا تو مجھے بتانا ماں کے بعد بیٹی کی بھی مدد کر سکتی ہوں میں _" نگار بڑے غرور سے اس کا جبڑا جھٹک کر اپنی گردن اکڑاتی آخری تیر ثمین کے دل میں پیوست کرتے ہوئے وہاں سے جانے کے لئے مڑ گئی.. ان کی گردن ہی نہیں چال میں بھی غرور تھا… فرش پر ہیل کی ٹک ٹک کرتی وہ پل پل ثمین کی پتھرائی نگاہوں سے دور ہو گئی ________
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇