Mah E Zaad Romantic Novel By Mahnoor Shehzad Episode 23
Mah E Zaad Romantic Novel By Mahnoor Shehzad Episode 23
ماہویرا کی صبح آنکھ کھلی
اس کا درد پہلے سے بہت کم تھا وہ بیڈ سے پشت ٹکائے بال چہرے سے ہٹا کر سامنے دیکھنے
لگی تبھی زاد کمرے میں داخل ہوا نظر اس پر گئی اسے جاگتا دیکھ لبوں پر مسکراہٹ نمودار
ہوئی۔۔"گڈ مارننگ"اس کے پاس آکر بیٹھتا محبت سے اسے بولا۔"مارننگ"ماہویرا
بھی ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے اسے جواب دینے لگی۔۔
تبھی نرس ٹرالی لیے اندر داخل
ہوئی اور ان کی طرف بڑھی زاد اور ماہویرا اسے دیکھ رہے تھے۔"ناشتہ کرنے کے بعد
یہ میڈیسن انہیں دے دیجیے گا"ڈاکٹر اسے بتاتے ساتھ کمرے سے باہر چلی گئی۔"چلو
ناشتہ کرتے ہیں"زاد کہتے ساتھ باؤل اٹھانے لگا ماہویرا نفی میں سر ہلا گئی
"نہیں میرے پہلے سارے بال خراب ہوئے ہیں پہلے کنگی کرلوں"ماہویرا اسے روکتے
ہوئے منہ بسورے بولی۔"کیسے کرو گی؟؟"زاد اس کی حالت دیکھتے ہوئے فوراً سے فکرمند سا بولا۔"کرنا تو ہے نا"ماہویرا
اسے دیکھتی جواب دینے لگی زاد اس کے سامنے سے اٹھ کر اس کے پیچھے آکر کھڑا ہوتا اس
کے بال پشت پر کرتا انہیں کنگی سے سلجھانے لگ گیا ماہویرا اسے دیکھنے لگی۔"کیا
یہ واقعی میں زاد مغل ہے؟؟"ماہویرا حیرانگی سے اسے دیکھتی بولی زاد کے لبوں پر
مسکراہٹ نمودار ہوئی."یہ واقع زاد مغل ہے مسز ماہویرا زاد اور یہ صرف آپ کیلیے
ایسا ہے"زاد اسے محبت سے بولتا اس کے بالوں کی چٹیاں بنانے لگ گیا ماہویرا کے
لبوں پر ایک خوبصورت مسکراہٹ نمودار ہوئی زاد مغل اس کیلیے بہترین ہمسفر ثابت ہوا تھا۔۔
بال بنانے کے بعد اسے سوپ پلانے لگ گیا ماہویرا خاموشی سے سوپ پی رہی تھی سوپ پینے کے بعد زاد نے اسے میڈیسن دے کر آرام کرنے کیلیے لٹا دیا اور خود کال کرنے کیلیے کمرے سے باہر چلا گیا۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
Zaberdast
ReplyDelete