Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) By Hina Asad Episode 16

Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) By Hina Asad Episode 16

Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) By Hina Asad Episode 16

Novel Name : Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) 
Writer Name : Hina Asad
Category : Kitab Nagri Special

"ایہہ کیہہ سیویاں او وی اینی موٹیاں  موٹیاں ؟"

"(یہ کیا سویاں اور وہ بھی اتنی موٹی موٹی )

"ہیر یہ ۔۔۔۔!!!!

Chicken and Mushroom Sauced Noodles With Thai Basil. ...

ہیں "

براق نے اسکی معلومات میں اضافہ کیا ۔۔۔

اور خود فورک سے نوڈلز اٹھانے لگا ۔۔۔

"ہیر کیا ہوا کھاؤ نا ؟"براق نے اس کے سامنے ہاتھ لہراتے ہوئے کہا۔

"اینہوں کھاواں گی کیویں ؟

(اسے کھاؤں گی کیسے )

"ہوں۔"وہ خیالوں سے چونک کر باہر نکلی تھی۔پھر خجل سی ہوگئی تھی۔

"بہت مزے کے ہوتے ہیں ایک بار ٹرائی تو کرو ۔"

"ایہہ ادھا انگریز اے کجھ سمجھ نہیں آندا ۔"

(آدھا انگریز ہے کچھ سمجھ نہیں آتا )

اسے بھوک لگی تو سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کے ساتھ لسی یاد آئی ۔۔۔اس نے نوڈلز کی طرف دیکھ کر منہ بسور لیا تھا ۔۔۔

"تسی کھاؤ نا ۔"وہ ٹھوڑی تلے ہتھیلی رکھتے ہوئے دلچسپی سے اسے دیکھنے لگی۔۔کے وہ کیسے اس عجیب و غریب نظر آنے والے کھانے کو کھاتا ہے ۔وہ مسکرا کر کھانے نوڈلز کھانے لگا۔۔ہیر کھانے کی بجائے ٹکٹکی باندھے اسے دیکھ رہی تھی۔

"تم کیوں نہیں کھا رہی؟"اس نے تعجب پوچھا تو وہ گڑبڑائی۔

"جی۔"وہ جلدی سے باکس پر جھک گئی۔باکس میں لمبی لمبی سویاں ( نوڈلز )دیکھ کر اس کا دل عجیب سا ہوا تھا اس نے ایسا کھانا زندگی میں پہلی بار دیکھا تھا  ۔وہ کانٹے کی مدد سے انہیں اٹھانے کی کوشش کرنے لگی لیکن وہ اس کے قابو میں آ کے دے ہی نہیں رہے تھے۔براق نے بغور اسکی حرکات و سکنات کا جائزہ لیا اس نے بمشکل اپنی ہنسی پر قابو پایا تھا ۔

"ہائے ایہہ تے قابو ای نئیں آرہے تے منہ وچ کیویں جان گے ؟"اس نے جھنجھلا کر کہا۔

(ہائے یہ تو قابو ہی نہیں آرہے تو منہ میں کیسے جائیں گے )

"یہ دیکھو ایسے کھاتے ہیں ۔"براق نے اسکی توجہ اپنے فورک کی طرف دلائی ۔

ہیر نے اسے ہاتھ کو غور سے دیکھا جو بڑی مہارت سے کانٹے کو نوڈلز میں رکھ کر گول گول گھما کر نوڈلز کو ان پر لپیٹ رہا تھا پھر اس نوڈلز والے فورک کو منہ میں لے گیا ہیر اسکی مہارت پر عش عش کر اٹھی۔۔۔۔

اس نے بھی براق کی تقلید میں ایسے ہی فورک گھما کر نوڈلز کو اس پر لپیٹنا چاہا ۔۔۔۔

اس نے جیسے ہی فورک کو اٹھایا سارے نوڈلز واپس باکس میں گر گئے اور خالی فورک اسکا منہ چڑا رہا تھا ۔۔۔ہیر نے غصے سے فورک کو دیکھا ۔۔۔

"کسے کم دا نئیں ایہہ "

(کسی کام کا نہیں یہ )اس نے غصے سے فورک ونڈو سے باہر اچھال دیا ۔۔۔اور اپنی تین انگلیوں کو باکس میں ڈال کر نوڈلز اٹھائے اور اپنے منہ میں ڈال لیے ۔۔۔۔

براق اسکی حرکت پر ششدر سا اسے تکنے لگا ۔۔۔۔

اسکے ہاتھ سے فورک چھوٹ کر گاڑی کے میٹ پر گرا ۔۔۔۔

اس کی نفاست پسند طبیعت پہ ہیر کا یہ عمل نہایت گراں گزارا تھا ۔۔۔۔

کچھ نوڈلز ہیر کے منہ میں تھے اور کچھ لمبے لمبے نوڈلز اسکے منہ سے باہر لٹک رہے تھے جسے وہ چہرہ اوپر کیے انگلی سے اٹھا کر منہ میں ڈال رہی تھی ۔۔۔۔۔

نوڈلز وہ بھی ہاتھ سے کھانے کا پہلا دلچسپ طریقہ اس نے آج پہلی بار دیکھا تھا ۔۔۔۔

براق دل کھول کر ہنسا۔ہیر نے خفگی سے اسے گھورا۔۔۔۔

"ایہہ سیویاں تے مٹھیاں نئیں ایہہہ تے مرچاں والیاں نیں ۔۔۔

"(یہ سویاں (نوڈلز )تو میٹھی نہیں یہ تو مرچوں والی ہیں )

"یہاں پر ایسے ہی ملتی ہیں سویاں "

اب کی بار براق نے بھی اسی کے انداز میں مسکرا کر نوڈلز کو سویاں کہا ۔۔۔

سمجھ نہیں آرہا تھا کے براق ہیر کو اپنے رنگ میں رنگ رہا تھا یا ہیر براق کو اپنے رنگ میں ۔۔۔۔

براق نے بھی اسکے دیکھا دیکھی اپنی تین انگلیوں کو نوڈلز میں ڈالا ۔۔۔ایسا کرنا اسے بہت عجیب سا لگا مگر پھر مسکرا کر ہمت کیے کر ہی گیا ۔۔۔۔

کچھ نوڈلز اسکے منہ سے باہر رہ گئے تو اسے نے لمبا سا سانس لے کر انہیں اندر کھینچ لیا ۔۔۔ہیر نے اسکی یہ حرکت بہت دلچسپی سے دیکھی تھی ۔۔۔۔

اس بار دونوں نے مسکراتے ہوئے ایک ساتھ نوڈلز انگلیوں سے اٹھا کر منہ میں ڈالے تھے ۔۔۔

دونوں نے لٹکے ہوئے نوڈلز ایک ساتھ منہ میں کھینچے تھے ۔۔۔۔

مگر اس بار کچھ ایسا ہوا تھا جسکی دونوں کو امید نہیں تھی ۔۔۔۔

ایک لمبا سا نوڈل جو ہیر کے منہ تھا اس کا دوسرا سرا براق کے منہ میں تھا ۔۔۔دونوں نے ایک ساتھ اسے کھینچا تو دونوں کے چہرے قریب آگئے ۔۔۔۔

براق نے ہیر کی طرف دیکھا وہ وہیں ساکت سی رہ گئی تھی ۔۔۔جبکہ براق کی نیلی آنکھیں ہیر کے کٹاؤ دار لبوں پر ٹکیں تھیں جن میں نوڈل تھا ۔۔۔براق آہستہ آہستہ اس نوڈل کو اپنے منہ میں کھینچتے ہوئے ہیر کے چہرے کے بالکل قریب پہنچ چکا تھا ۔۔۔۔دونوں کی پرحدت تپش زدہ سانسیں ایک دوسرے کے چہرے کو سلگا رہی تھیں ۔ہیر تو برف کی سِل کے مانند اپنی جگہ جم چکی تھی ۔۔۔بلا اختیار ہی براق نے اپنی شخصیت کے برعکس وہ کردیا تھا جس کا اس نے کبھی خود بھی نہیں سوچا تھا کے وہ کبھی یوں بھی اپنے جذبات کے زیر اثر ہوں بے اختیار ہو جائے گا اس نے ہیر کے منہ سے نوڈل کھینچ کر اپنے منہ میں لیتے ہوئے اسکے مخملیں لبوں کو اپنے لبوں میں قید کر لیا تھا ۔۔۔براق کو خود اس لمحے اپنی دھڑکنوں پر اختیار نہیں تھا نا ہی اپنے آپ پر ۔۔۔

اس شخص نے اسے پل بھر میں بے بس کر دیا تھا ۔ہیر تو حیرتوں کے جھٹکوں کی زد میں تھی ۔۔بدن میں سنسی سی دوڑ گئی تھی۔دل تو پسلیاں توڑ کر باہر نکلنے کو مچلا جا رہا تھا۔۔۔جب اسکی سانسیں رکنے لگیں تو اس نے براق کے بازوؤں پر دونوں ہاتھ رکھ کر اسے خود سے پیچھے دھکیل دیا۔۔۔۔لمحوں کا فسوں ٹوٹ گیا تھا۔۔وہ جیسے ہوش میں آیا ۔۔۔۔

"ایہدے وچ سیویاں ہیگیاں تے سن فیر تسی میرے ہونٹ کیوں کھان لگ پئے سی "

(اس میں سویاں (نوڈلز )ہے تو تھے پھر آپ میرے ہونٹ کیوں کھا رہے تھے)

اس نے اپنے جلتے ہوئے لبوں کو اپنے ہاتھوں سے رگڑ کر کہا ۔۔۔۔۔

براق جو اپنی بے اختیاری پر شرمندہ سا تھا اسکی بیوقوفانہ بات سن کر اسے اپنی ہنسی روکنا محال ہوگیا۔۔۔اسکے منہ سے ہنسی کا فوارہ چھوٹ گیا ۔۔۔۔

"یعنی میڈم اتنی عقل سے پیدل ہیں کے رومینس اور کھانے میں فرق بھی نہیں پتہ" وہ زیر لب دھیرے سے بڑبڑایا ۔۔۔اور اپنے بالوں میں بائیں ہاتھ کی انگلیاں پھیرتے ہوئے مدھم سا ہنسا


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) By Hina Asad Episode 16 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

Suno Na Sange MarMar Complete Novel Link

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز  کلک کریں 👇👇👇











































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇





 3-4 Episode Link

 3-4 Episode Link







ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


7 Comments

  1. Bohhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhht zabardast epi Maza a gaya

    ReplyDelete
  2. Boht achi ja Rahi he story, ye aaweza a c q ho gae he ? Aarash ne Jan bujh k to shadi nhi Ki wo to ittefaq tha bechara itni door apno se door betha he or aweza ka aisa rawaiya😏 overall story superb ja Rahi he

    ReplyDelete
  3. Next episode kab ay gi

    ReplyDelete
  4. Excellent story but buhat late epi aaye

    ReplyDelete
  5. Compelet kb TK ho ga???

    ReplyDelete
Previous Post Next Post