Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) By Hina Asad Episode 13
Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) By Hina Asad Episode 13
"کنٹرول یار ۔۔۔۔"واثق نے اس کی نظروں کا ارتکاز محسوس
کیا تو سرعت سے اسکے قریب آیا اور اسکے شانے پہ ہاتھ رکھ کر آہستگی سے بولا ۔۔۔۔۔
"ہممم۔۔۔۔براق نے چونک کر اسکی طرف دیکھا ۔۔۔۔۔
"کیا معاملہ ہے ؟"واثق نے ابرو اچکا کر استہفامیہ
انداز میں پوچھا ۔۔۔۔
"دل کا معاملہ ۔۔۔۔"براق کے سنجیدہ چہرے پر ہلکی سی
مسکراہٹ ابھر کر معدوم ہوئی ۔۔۔۔
"رئیلی ۔۔۔۔؟"
اب کی بار چونکنے کی باری واثق کی تھی ۔۔۔۔
"براق یار تو دل کا بہت نرم اور جذباتی انسان ہے ۔اسے درد
میں دیکھ کر تجھے اس سے صرف ہمدردی محسوس ہو رہی ہے ۔اور کچھ نہیں ۔یہ صرف وقتی اٹریکشن
ہے اور کچھ نہیں "اس نے اپنے تئیں اسے سمجھانے کی کوشش کی ۔۔۔۔
"نہیں واثق ۔۔۔۔
"جب ہم محبت کا معاملہ محسوس کرتے ہیں تو ، ہمارا جسم آکسیٹوسن
نامی ہارمون چھپا دیتا ہے جو ہمیں زیادہ حساس ، ہمدردی اور جذبات کی سربلندی کی کیفیت
کا شکار ہوجاتا ہے۔
پہلی نظر کی محبت (انگریزی: Love at
first sight) انسانی زندگی کا ایک ذاتی تجربہ اور مقبول عام ادبی استعارہ
ہے۔ یہ اس کیفیت کا نام ہے جس میں ایک شخص کسی اجنبی سے پہلی نظر ہی میں پیار کر بیٹھتا
ہے۔کسی کا پہلا دیدار جب دنیا بھلا دے تو اسے پہلی نظر کا پیار یا' لو ایٹ فرسٹ سائٹ'
کہا جاتا ہے۔۔
میرے ساتھ بھی وہی ہوا ہے لو ایٹ فرسٹ سائٹ ۔۔۔۔وہ اپنے احساسات
اسے بتا رہا تھا ۔۔۔۔
"دیکھ لے براق ۔۔۔اسکے بولنے کا انداز اور مجھے کہیں سے
بھی وہ تیرے ساتھ فٹ نہیں لگ رہی ۔۔۔دونوں کا الگ الگ طبقے سے تعلق ۔۔۔۔"
"پہلی ہی نظر میں دماغ میں زندگی بھر کی پلاننگ آ جاتی
ہے اور ہم پہلی ہی ملاقات میں اندازہ لگا لیتے ہیں کہ یہ انسان کیسا ہوگا۔
حالانکہ یہ ضروری نہیں کہ سامنے والے کی جو تصویر ہم نے اپنے
دماغ میں بنائی ہے وہ پوری طرح صحیح ہو ہمارا اندازہ غلط بھی تو ہو سکتا ہے۔
لیکن یہ بات بھی ہر انسان پر لاگو نہیں ہوتی۔ شریکِ حیات کے
لیے سب کا اپنا ایک پیمانہ ہوتا ہے۔ لیکن کئی بار ہمیں ایسے لوگ پسند آجاتے ہیں جو
ہمارے کسی بھی پیمانے پر پورے نہیں اترتے۔
بہر حال کہنا مشکل ہے کہ پہلی نظر میں کسی کے بارے میں بنائی
جانے والی رائے صحیح ثابت ہوگی یا نہیں۔
جہاں تک بات ہے محبت کی ہے۔ وہ تو کب کہاں کس سے ہوجائے کچھ
کہا نہیں جا سکتا کیونکہ عشق کے معاملے میں تمام پیمانے دھرے رہ جاتے ہیں ۔پیار کبھی
سوچ سمجھ کر نہیں ہوتا بس ہو جاتا ہے۔"وہ مبہم سا مسکرایا ۔۔۔۔
"بس کسی کو ایک نظر دیکھا اور لگا کہ اگر یہ انسان آپکی
زندگی میں نہ آیا تو سب کچھ بیکار ہے۔"وہ آہستگی سے بولا مگر نظریں ہنوز ہیر پر
جمیں تھیں ۔۔۔۔
واہ تو پھر یہ تو وہی معاملہ ہوگیا "واثق نے ہنستے ہوئے
کہا ۔۔۔۔
دیکھ کر تم کو ہوش میں آنا بھول گئے۔
یاد رہے تم اور زمانہ بھول گئے۔۔۔۔
اسکا شعر سن کر براق کھل کر ہنسا ۔۔۔۔
"ہاں کچھ ایسا ہی سمجھ لو ۔مجھے لگتا ہے جب آپ کو کسی سے
محبت کا احساس ہو جائے تو اسکے بارے میں سوچ کر اپنے گناہ بڑھانے سے بہتر ہے اسے محرم
بنا کر اپنی زندگی میں شامل کرنے میں دیر مت کرو ۔۔محبت کرنے کا حق ادا ہو جائے گا "
اس نے جوابا کہا تو واثق نے براق کو یوں پہلی بار اتنا کھل کر مسکراتے ہوئے دیکھا
Suno Na Sange MarMar Complete Novel Link
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Outstanding episode
ReplyDeleteواہ کیا بات ہے بہت عمدہ لکھا آپ نے 😍😍😍
ReplyDeleteکمال 😍براق کے ڈائلاگ بہت زبردست 👌 تھے
ReplyDeleteWaoooooooo api ❤️ such a lovely episode Yar it's seriously outstanding keep it up dear 😊😊 Allah pak AP ko hmesha Khush rhky Ameen and best of luck your novels 💖
ReplyDeleteZabardast
ReplyDeletesuperb epi
ReplyDeleteKamaal ki epi thi
ReplyDeleteZabardast next jaldi dena
ReplyDeletePlz
ReplyDeleteBht bht bht aaaalllllaaaaa👌👌👌👌👌
ReplyDeleteStory super se bhi uper ja Rahi he,
To finally buraq KO bhi Mohabbat ho gae😍😍😍 ajki epi me Jo ap ne poetry likhi wo bht kamal Ki thi💖❤🧡
Good job Hina Ji👍👍👍👍👍👍
Zabardast
ReplyDeleteSuperb epi
Delete