Mohabbat Hain Aap Sarapa Romantic Novel By Aliya Hussain Episode 3

Mohabbat Hain Aap Sarapa Romantic Novel By Aliya Hussain Episode 3

Mohabbat Hain Aap Sarapa Romantic Novel By Aliya Hussain Episode 3

Novel Name : Mohabbat Hain Aap Sarapa
Writer Name: Aliya Hussain
Category : Kitab Nagri Special


"
اسلام علیکم سب خیریت ہے نہ ماسی سائیں آورش کیسی ہے کہاں ہے کیا کر رہی ہے وہ ۔ " اس نے چھوٹتے ہی سوالوں کی بوچھاڑ کر دی تھی ۔

" وعلیکم السلام سردار سائیں وہ ٹھیک ہے میرے ساتھ ہی ہے آج بارات تھی نہ تو ہم شادی میں آئے ہوئے ہیں ابھی وہیں ہیں ہم ۔ " ماسی سائیں نے اپنے ساتھ بیٹھی آورش کو دیکھا جو حنا سے بات کرنے میں مصروف تھی ۔

" آپ لوگ ابھی تک میرج ہال میں ہیں ؟ ماسی سائیں وقت بہت زیادہ ہو گیا اتنی دیر تک باہر رہنا ٹھیک نہیں ۔ " اس کو پریشانی نے آگھیرا لیا ۔ یونس نے کبھی کسی کو خود سے دور نہیں بھیجا تھا اور وہ تو کل سے اس سے دور تھی پریشانی تو لاحق تھی نہ وہ بہت حساس تھا ان سب کے معاملے میں جو اس کی کل کائنات تھے ۔

" سائیں یہاں شادیاں ایسے ہی چلتی ہیں دیر تک مگر میری بات ہوئی ہے حنا سے ابھی بس رخصتی ہونے والی ہے گیارہ بجے تک ہم گھر چلے جائیں گے ۔ " آورش نے فون ماسی سائیں سے لے کر خود جواب دیا ۔

" سائیں کی جند پریشانی ہوتی ہے ہمیں تم کبھی گئی بھی تو نہیں نہ دور ہم سے ۔ " وہ اس کی چہکتی آواز سن کر پرسکون ہو گیا تھا ۔

" اوہو سائیں عادت ڈال لیں نہ آپ آخر کو میں نے باہر پڑھنے بھی جانا ہے تب بھی پھر ایسے ہی پریشان  ہوں گے آپ ۔ " وہ منہ بنا کر بولی ۔ اس کی بات سن کر یونس چند لمحے خاموش ہوگیا تھا ۔ یہ بات وہ بچپن سے کرتی آئی تھی کہ وہ باہر پڑھنے جائے گی جبکہ وہ لوگ اس کی بات کو مزاق میں ٹال دیتے تھے ۔

وقت کے ساتھ ساتھ اس کی یہ بات پختہ ہو گئی تھی اور جتنی وہ ضد کی پکی ہو گئی تھی اب تو یونس کو دھڑکا رہنے لگا تھا کہ وہ اس بات کو بھولے گی نہیں امریکہ جا کر ہی مانے گی ۔

بچپن سے اس کی خالا سائیں یہی بات تو اس کے دماغ میں ڈالتی آئی تھیں کہ وہ ان کے پاس امریکہ آ جائے پڑھنے اور اس نے سوچ لیا تھا بارہ پاس ہوتے ہی وہ چلی جائے گی وہاں ۔

" اچھا آپ ماسی سائیں سے بات کریں میں جا رہی ہوں رخصتی دیکھنے ۔ " وہ حنا کے اشارہ ملنے پر عجلت میں ماسی سائیں کو فون پکڑاتی اٹھ گئی ۔

" جھلی ہے سردار سائیں یہ تو بس کچھ بھی بول دیتی ہے ۔ " ماسی سائیں پھیکی مسکراہٹ سے بولیں وہ جانتی تھیں اس کی بات پر آگے سے یونس خاموش ہو گیا ہوگا ۔

" ہنہ بچی ہے ابھی آپ خیال رکھنا اس کا اور اس کے پاس جائیں ابھی آپ ۔۔ گھر پہنچ کر ہمیں فون کر کے بتا دیجیئے گا ورنہ ہمارا دھیان وہیں اٹکا رہے گا ۔ "


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Mohabbat Hain Aap Sarapa Romantic Novel By Aliya Hussain Episode 3 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇







































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇






ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکری

Post a Comment

Previous Post Next Post