Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 7
Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 7
"کیا بات ہوئی تھی تمہاری
شمس سے۔۔؟"تیمور کی سرد آواز پر پلوشہ نے ٹھٹھک کر اسے اور
پھر مڑ کر پتھر بنی
کشمالہ کو دیکھا جسکا کار ڈور پر رکھا ہاتھ فریز ہوگیا تھا۔
"کیا کہہ رہے ہیں
تیمور۔۔؟"پلوشہ نے الجھ کر اس سے پوچھا۔
"یہ مجھ سے نہیں اپنی دوست
سے پوچھو۔۔!"پلوشہ کو اپنا سر گھومتا محسوس ہوا۔
"لاک
کھولیں۔۔!!"کشمالہ نے مدھم مگر دوٹوک آواز میں اس سے کہا۔تیمور نے بیک ویو
مرر سے اسکی سلگتی آنکھیں دیکھیں جس کے سبب اسکی آنکھوں میں بھی سرخی دوڑ گئی تھی۔
"میرے سوالوں کا جواب دیے
بغیر تم ایک انچ یہاں سے نہیں ہلو گی۔۔"
"یہ میرا پرسنل میٹر
ہے۔۔آپ اپنی حد میں رہیں۔۔"اس بار کشمالہ بپھر اٹھی تھی۔آج سے پہلے کبھی اسکی
ذات کو یوں سرِ عام چھلنی کسی نے نہ کیا تھا جو آج ہورہا تھا۔اسے اس سامنے بیٹھے
شخص سے جو کبھی اسکے دل کا مکین ہوا کرتا تھا آج اس پل شدید نفرت محسوس ہوئی
تھی۔اسکے گستاخ لہجے پر پلوشہ نے سہم کر تیمور کی جانب دیکھا تھا جس کی اسٹیئررنگ
پر گرفت خطرناک حد تک سخت ہوچکی تھی۔
"مالا تم۔۔"
"پلیز وشہ۔۔ان سے بولو گیٹ
کھولیں۔۔"پلوشہ کی بات کاٹتے وہ دوٹوک انداز میں بولی اس وقت اسے اپنی عزتِ
نفس سے زیادہ کچھ عزیز نہ تھا۔
"کیا بکواس کی تھی تم نے
شمس سے۔۔تم ہو کون۔۔؟سمجھتی کیا ہو خود کو جو میرے بھائی کو ریجیکٹ
کرو۔۔"تیمور کا بس نہیں چل رہا تھا کہ اس خود سر بدتمیز لڑکی کا چہرہ تھپڑوں
سے لال کردے۔کشمالہ نے ایک کڑوا گولہ حلق کے اندر نگلتے سرخ آنکھوں سے اسے دیکھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇