Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 8

Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 8

Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 8

Novel Name : Shehr E Dil 
Writer Name : kitab Chehra
Category : Kitab Nagri Special

"میں ہر گز ایسا نہیں ہونے دوں گا۔۔اس خبیث کی ہمت بھی کیسے ہوئی یہاں قدم رکھنے۔۔"وائٹ شرٹ پر ٹائی لگائے گرے ڈریس پینٹ میں ملبوس یشار مصطفیٰ غیض وغضب کی تصویر بنا کھڑا تھا۔قریب ہی مصطفیٰ صاحب، زاویار صاحب،صالحہ صاحبہ اور سمانہ بیگم کھڑیں تھیں۔

"تم ہوتے کون ہو اس بات کا فیصلہ کرنے والے۔۔؟ابھی اس گھر کے بڑے زندہ ہیں۔۔اپنی حد میں رہو یشار۔۔"مصطفیٰ صاحب بھی اس سے اونچی آواز میں دھاڑے۔

"بھائی صاحب کیا ہوگیا ہے آرام سے بھی بات ہوسکتی ہے۔۔یشار۔۔"زاویار صاحب نے دونوں کو ٹھنڈا کرنا چاہا۔

"نہیں۔۔!!اس گھر کے بڑے صرف رشتے بنانے میں لگے ہیں اس خاندان سے جہاں ایک سے ایک نیچ بھرا پڑا ہے۔۔"

"یشار۔۔۔۔!!!"اسکے گستاخ جملوں پر وہ اتنی زور سے دھاڑے کے سب ہی کے دل کانپ گئے تھے۔خانم نے بےبسی کے عالم میں اپنے جواں خون پوتے کو دیکھا تھا۔

"اپنی زبان کو لگام دو ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔۔تم سمجھ کیا رہے ہو خود کو۔۔؟دو سال سے تم نے دو خاندانوں کے درمیان پھوٹ ڈالی ہوئی تھی اب بھی چین نہیں ملا۔۔"

"آپ کو اگر اس خاندان سے ملنا ہے جا کر ملیں مگر کشمالہ کو بلی کا بکرا مت بنائیں۔۔"ضبط کے سبب اسکی گردن کی نصیں پھول رہیں تھی۔اسے اپنے دماغ کے پرخچے اڑتے محسوس ہورہے تھے۔وہ شخص دندناتا ہوا اس گھر تک پہنچ گیا تھا اور اسکی کل متاع کو چھیننے جارہا تھا۔

"تم ہوتے کون ہو اس بات کا فیصلہ کرنے والے۔۔کشمالہ کے ماں باپ اور خانم ابھی اللہ کا شکر صحیح سلامت ہیں۔۔اسی لیے تم نہ بولو۔۔"وہ بھی دوٹوک لہجے میں بولے تھے۔انہوں نے بھی ٹھان لی تھی کہ اب بیٹے کی خودسری نہیں چلنے دیں گے۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 8 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز  کلک کریں 👇👇👇



































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇














ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post