Mera Sitamgar Mera Mehram Romantic Novel By Hamna Tanveer Episode 18

Mera Sitamgar Mera Mehram Romantic Novel By Hamna Tanveer Episode 18

Mera Sitamgar Mera Mehram Romantic Novel By Hamna Tanveer Episode 18

Novel Name : Mera Sitamgar Mera Mehram 
Writer Name: Hamna Tanveer
Category : Kitab Nagri Special,

"بہت ہی گھٹیا ہو تم۔ ایک تو مجھ سے اتنی بڑی بات چھپائی اور اوپر سے۔۔۔۔"

"اب اگر تم ایسے ہی نان سٹاپ بولتی رہی تو مجھے پھر سے تمہیں خاموش کروانا پڑے گا اور اب دوسرے طریقے سے۔" اس کے ہونٹوں پر جونہی عمار نے انگلی رکھی اسے وہیں بریک لگ گئی۔

چہرے پر مصنوعی ناراضگی کا عنصر تھا۔ اس کی کمر پر حرکت کرتا عمار کا ہاتھ اسے تنگ کر رہا تھا مگر وہ یہ بات زبان پر نہیں لائی۔

"فرماوُ تم نے کیا کہنا ہے؟" اس کی انگلی جھٹک کر وہ تمس سے بولی تو وہ اس کے کھا جانے والے انداز پر مسکراتا ہوا لب وا کرنے لگا۔

"مجھے معلوم ہے میری بیوی بہت خود دار ہے اس لیے تم بےفکر رہو میں نے ان پر کوئی احسان نہیں کیا۔ ہاں یہ کہہ سکتی ادھار دیا ہے چونکہ ابھی تو تمہاری پے نہیں آئی اس لیے جب تمہیں پے ملے سب سے پہلے مجھے میرے پیسے واپس کر دینا۔ اور تم سے اسی لیے چھپایا کیونکہ تم نے ایسے ہی لال گلاب بن جانا ہے۔ گلاب تو نہیں ہو ویسے انگارہ ضرور ہو۔" وہ اس کی ناک دباتا اسے تپا گیا۔

"عمار۔"

"ہاےُ! جب ایسے میرا نام لیتی ہو نہ دل کرتا ہے۔" اسے خود سے قریب کرتے ہوےُ وہ اسے چھیڑنے لگا۔

"اچھا بس بس۔ لیکن مجھے بلکل اچھا نہیں لگا ماما کا مجھ سے یوں چھپانا۔" اس نے برہمی کے عالم میں اپنا ہاتھ عمار کے منہ پر رکھ دیا تاکہ اس کی جسارتوں پر بندھ باندھ سکے۔

"وہ اس لیے میری جان۔ کہ اگر تمہیں بتاتی تو تم گلٹی محسوس کرتی کہ ابھی میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ اب چونکہ تم نے ذمہ داری لی ہے گھر کی تو تم پر بوجھ آتا اس لیے آنٹی نے مجھ سے ڈسکس کر لیا وہ بھی میرے اصرار پر کیونکہ میں بار بار پوچھ رہا تھا کہ ان کے چہرے سے معلوم ہو رہا تھا کوئی پریشانی ہے۔" وہ بڑے تحمل سے اسے ساری بات سمجھا گیا تاکہ وہ ان سے بدگمان نہ ہو۔

"اس لیے اپنے وعدے کو دیکھتے ہوےُ تم آنٹی سے کوئی بات نہیں کرو گی۔"

"کون سا وعدہ؟ مجھے تو نہیں یاد!" وہ اس کا ہاتھ ہٹا رہی تھی اپنی کمر سے تاکہ اٹھ سکے۔ اسے انجان بنتے دیکھ وہ مسکرایا۔

"اتنی کمزور یاد داشت ہے تمہاری؟" حصار مزید تنگ ہوا تھا شاید اسے جتانا چاہ رہا تھا کہ رہائی آسان نہیں۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Mera Sitamgar Mera Mehram Romantic Novel By Hamna Tanveer Episode 18 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇






















ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ



Post a Comment

Previous Post Next Post