Mera Sitamgar Mera Mehram Romantic Novel By Hamna Tanveer Episode 15
Mera Sitamgar Mera Mehram Romantic Novel By Hamna Tanveer Episode 15
"میں حقدار نہیں تھی اس سب
کی مگر پھر بھی برداشت کر گئی۔ آپ کو آپ کی زندگی مبارک اپنی اس بیوی کے ساتھ۔"
آنکھوں میں اشک لیے وہ آخری نگاہ اس کے چہرے پر ڈالتی جھکی اور بیگ کی زپ بند کرنے
لگی۔
وہ جیسے ابھی تک اسی بےیقینی
اور کشمکش کے بھنور میں پھنسا تھا کہ آخر ہوا کیا؟
"خدا حافظ عیسی۔" بیگ
پکڑتے ہوےُ اس نے کہا اور سائیڈ سے ہو کر آگے نکل گئی۔
"نہ۔۔نہیں ایان میری بات سنو۔"
اس کی روانگی کا احساس ہوا تو وہ جیسے ہوش میں آیا اور تیزی سے اس کے پیچھے لپکا۔
"تم نہیں جاوُ گی یہاں سے۔"
"اگر آپ کے دل میں خدا کا ذرا
سا بھی خوف ہے تو آپ مجھے نہیں روکیں گے اب۔" نجانے وہ اذیت کے کس دہانے پر کھڑی
تھی کہ آج اس سے علیحدگی کا پروانہ جاری کر گئی۔
"مجھے اپنی بات کہنے کا ایک
موقع تو دو۔" وہ جو حکم چلاتا تھا آج مِنت پر اتر آیا۔
"میں سب جان چکی ہوں عیسی۔
اب کیا باقی رہ گیا ہے؟ یہ میرے ہاتھ جوڑے ہیں آپ کے سامنے۔ جانے دیں مجھے۔" وہ
پہلی بار اس کے سامنے چلائی تھی۔ دونوں ہاتھ اس کے سامنے جوڑتی وہ اسے متحیر سا کر
گئی۔
"دیکھو جو بھی ہوا۔"
"مجھے نہیں رہنا آپ کے ساتھ۔ ان چھ ماہ میں آپ نے اتنے زخم دئیے ہیں مجھے کہ انہیں مندمل ہونے کے لیے صدیاں درکار ہیں۔" درشت لہجے میں اس کی بات کاٹتی وہ اس کی بازو ہٹا کر تیزی سے کمرے سے نکلی البتہ آنسو رخسار پر آ گرے تھے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇