Had Hi Kardi Humne Yara Complete Novel By Amna Mahmood
Had Hi Kardi Humne Yara Complete Novel By Amna Mahmood
سر آپ قانونی کام ہی کرتے
ہیں ناااااااا _____ اشمل نے اب کی بار
آہستہ آواز میں پوچھا ساتھ ہی اسے اپنی رونگ کال بھی یاد آ گئی تھی.
مس اشمل آپ نے کبھی تھانہ
اور کچہری دیکھی ہے ....... ؟؟ عمران نے اب کی بار ریلیکس انداز میں کرسی ساتھ ٹیک
لگاتے ہوئے سوال پوچھا
نہیں سر ______ اشمل نے کندھے اچکائے
وہاں پر بھی قانون نہیں
ہوتا تو پھر یہاں کیسے ہوگا سوچیں .......... ؟؟ عمران اب پن کو اپنے ہاتھوں میں
گھماتے ہوئے اشمل کو دیکھ رہا تھا جس پر اشمل تھوڑی سی کنفیوز ہوئی.
تو پھر یہ ایف بی آر کا
افسران کیوں ہیں ....... ؟؟ اشمل کے سوال پر عمران نے مسکراتے ہوئے اسے دیکھا
ایف بی آر کے افسران تو کوٹھے پر بھی جاتے ہیں
اب آپ پوچھیں گی کہ وہاں کیوں جاتے ہیں ........ ؟؟ عمران اب اش کو زچ کر رہا تھا
مگر یہ آفس ہے کوٹھا نہیں
........ ؟؟ اشمل کا تجسس ہنوز قائم تھا
مس اشمل آفس بھی ایک
کوٹھا ہی ہوتا ہے اورم یرے خیال سے ہر ورکنگ وومن ایک طوائف جیسی ہوتی ہے. وہ اپنا
آپ بیچتی ہے اپنے کام کے نام پر ______ عمران کی نظریں اشمل کے چہرے پر جمی تھی
سوری سر مگر میرا یہ خیال نہیں اگر ہر عورت طوائف ہوتی تو یہ معاشرہ بگڑ گیا ہوتا. اشمل کی بات پر عمران ہنستا ہوا اٹھ کھڑا ہوا.
ہر عورت اپنے من پسند شخص
کے لیے طوائف بن جاتی ہے اگر کہیں تو مثال دوں ........ ؟؟ عمران چلتا ہوا اشمل کے
قریب کھڑا ہو گیا جس پر اس نے سر اٹھا کے حیرانگی سے دیکھا
سر اگر آپ مجھے ڈرانے کی
کوشش کر رہے ہیں تو میں آپ کو ایک بات بتا دوں میں مس صائمہ یا اس آفس میں کام
کرنے والی دوسری لڑکیوں جیسی نہیں ہوں میرے ساتھ آپ کا تجربہ خاصہ دلچسپ رہے گا
کیونکہ مجھے طوائف بننے پر کبھی بھی اعتراض نہیں رہا _____ اشمل نے کھڑے ہوتے ہوئے عمران کی طرف
دیکھا
مطلب ......... ؟؟ عمران
کے تاثرات یک دم تبدیل ہوئے وہ تو اشمل سے رونے دھونے کی امید کر رہا تھا.
مطلب یہ کہ میرا اصول ہے
کہ اگر کوئی عزت دے تو اسے اور عزت دو اور اگر کوئی عزت نہ دے تو اس کی عزت بھی
چھین لو یعنی جب کوئی مجھے طوائف بننے پر
مجبور کرے گا تو میں اس کا وہ حشر کروں گی جو کوٹھے پر آنے والے تماش بینوں کا
ہوتا ہے. وہ لٹ جائے گا ایک طوائف کی اپنی تو عزت ہوتی نہیں وہ ساتھ والے کو بھی
ننگا کر دیتی ہے.
سر یاد رکھیں عورت صرف تب
تک ڈرتی ہے جب تک اس کی عزت محفوظ ہوتی ہے اور جیسے ہی اس کی عزت ختم ہو وہ سب ختم
کر دیتی ہے یعنی وہ اپنی گندگی میں شریف لوگوں کو بھی لپیٹ لیتی ہے ______ اشمل کے
اعتماد پر پہلی بار عمران کھل کر مسکرایا.
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ