Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 10
Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 10
سنیک:-
ہاں میں تم سے ہی شادی کروں گا پہلی بار
کوئی لڑکی اپنی ٹکر کی ملی ہے ایسے تو نہیں چھوڑ سکتا"۔۔۔۔ اس نے کہہ کر
سگريٹ کی ڈبی سے سگريٹ نکالا اور لائٹر سے شعلہ بھڑکا کر ایک کش لگایا۔۔۔
"کیا بکواس کررہے ہو
ہم دونوں میں اس بارے میں پہلے بات ہوچکی ہے کہ ہم شادی نہیں کریں گے تم نے میرے
گھر گھس کر میری عزت اچھالی میں نے تمہارے گھر آکر تماشا لگا دیا اب بس حساب برابر
ہوا ہم دونوں ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور نفرت کرنے والوں میں رشتے قائم نہیں
ہوتے"۔۔۔۔
اس نے فضا میں دھواں اڑایا اور ہنسا
"رشتہ تو بنے گا اور نفرت کی بنیاد پر ہی بنے گا تمہیں بہت شوق چڑھا تھا نا
مجھے برباد کرنے کا اب کرنا مجھے برباد میرے ساتھ رہ کر ایک چھت کے نیچے"۔۔۔۔۔
"تمہارا دماغ خراب
ہوگیا ہے اپنے دماغ کا علاج کرواؤ"۔۔۔۔ گوہر نے دل آور کی طرف انگلی کرکے کہا
تھا گوہر کی انگلی اپنی جانب اٹھی دیکھ کر دل آور کے چہرے پر غصہ پھیلنے لگا تھا
اس نے بڑھ کر گوہر کا بازو دبوچ کر ایک جھٹکے سے اپنے مقابل کیا گوہر کے منہ سے
درد کی آہ نکلی اس کی چادر اسکے سر سے اتر کر اسکے شانوں پر پھیل گئی تھی۔۔۔
"عزتوں کے حساب ایسے
ہی برابر نہیں ہوجاتے لڑکی تمہاری عزت کی قیمت بہت کم تھی اس گلاس جتنی جو تم نے میرے
گھر میں توڑا تھا اور میری عزت تمہاری ساتھ پشتوں کے خون کا ایک ایک قطرہ بھی بیچ
دیا جائے تو بھی میری عزت کی قیمت پوری نہیں ہوگی اور تم نے کیا کہا تھا اس دن"۔۔۔
دل آور نے سوچنے کی اداکاری کی وہ ہر بات کو بہت مزے سے کہہ رہا تھا گوہر کے بازو
میں اسکی انگلیاں پیوست ہوتی محسوس ہوئیں گوہر کا درد اسکی آنکھوں اور چہرے پہ
واضح تھا پر سامنے والے کو اس درد اس تکلیف سے کوئی سروکار نہیں تھا "ہاں پہلی
شکست مبارک ہو اور تم مجھے برباد کردو گی تو اب میں تمہیں موقع دے رہا ہوں مجھے
برباد کرنے کا یہ نفرت کا کھیل کھیلنے میں بہت مزہ آئے گا تمہارے ساتھ"۔۔۔۔
دل آور نے یہ کہہ کر ایک گہرا کش لگایا اور دھواں گوہر کے چہرے پر چھوڑ دیا گوہر
نے اپنا چہرہ دوسری طرف کرلیا تھا دھواں اسکی سانسوں میں اتر رہا تھا گوہر نے کچھ
دیر سانسوں کے تسلسل کو روک لیا۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔