Tum Noor E Dil Ho By S Merwa Mirza Episode 9

Tum Noor E Dil Ho by S Merwa Mirza Episode 9

Tum Noor E Dil Ho By S Merwa Mirza Episode 9

Urdu Novel : Tum Noor E Dil Ho
Writer Name : S Merwa Mirza
Category : Kitab Nagri Special

یہ قریں تر استحقاق آمیز سلگتے لمحات اس قدر اچانک اور شدت سے لبریز تھے کہ وقت کی روانئ نے رک کر ہر چیز مجسمہ کر دی یہاں تک کہ جائشہ کو بھی۔

وہ سمجھ نہ پائی کہ یہ سزا کی کونسی نوعیت ہے، یا یہ سزا کا کونسا طریقہ ہے۔

 وہ ہارا بھی تو کس شاہانہ انداز سے کہ جائشہ کو اپنی جیت رد کرنی پڑی تھی۔

جذباتیت اور شدت میں کچھ پل بعد جب کمی ہوئی تو وہ اسکا چہرہ تھامے اسکی بند آنکھوں پر اپنی آنکھیں سایہ فگن کیے خود اپنی آنکھیں بھی آسودگی سے بند کر گیا اور اپنی پیشانی جائشہ کے ماتھے سے جوڑے کئی لمحے صرف کر گیا۔

وہ تو صدمے کی کیفیت میں اپنا بگھڑا تنفس بحال کرنے میں لگی تھئ، شمائل صدیقی کی اسے سمجھ نہ آئی اور آنکھیں کھولنے پر اسے لگا جیسے اسکی جان یہیں فنا ہو جائے گی۔

"میں یہ کیا اور کیوں کر رہا ہوں آئی ڈونٹ نو، لیکن تمہیں ایسی ہی سزائیں دینے کا دل چاہتا ہے"

وہ دونوں ہی نامعلوم سے طلسم میں گندھ گئے اور جائشہ نے تیز تیز سانس لیتے ہوئے شمائل کے سینے پر دباو ڈال کر فرار کو رخ پھیر لیا۔ وہ سخت مضطرب تھی اور شمائل کے ایسے تاثرات اسکے وجود سے لہو سوکھا رہے تھے۔

شمائل بھی جیسے حقیقت کی دنیا میں لوٹا تو جائشہ کا ہاتھ وہ دانستہ پکڑے روک چکا تھا مگر وہ کانپتی ہوئی اپنا ہاتھ مسلسل چھڑوا رہی تھی۔

شمائل نے خود کو ایک بار پھر کوسا اور اسے لگا جیسے جائشہ رو دینے کو تھی۔

"پلیز چھوڑیں مجھے"

جائشہ کی آواز تر تھی اور شمائل ایک ہی جھٹکے سے اسے روبرو کیے دوری اور فرار کے سب راستے مٹا کر فکر مند سی نگاہوں سے اس نڈھال ہوتی جائشہ کو مرکوز کر چکا تھا جو اب واقعی رو رہی تھی۔

"سورئ"

 وہ اکڑے تاثرات کے سنگ یہ لفظ ادا کرتا جائشہ کو کوئی جلاد لگا، وہ اسے دیکھ نہیں رہی تھی۔

 وہ اس سے جی بھر کر ناراض تھی۔

"میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں بہک جاتا ہوں لیکن یہ بھی نہیں کہوں گا کہ متاثر نہیں ہوتا۔ یہ سب میرے ساتھ پہلے کبھی نہیں ہوا، اس میں سراسر تمہارا قصور ہے۔ خیر ہم کل ہی واپس جا رہے ہیں، میں مزید کوئی رسک نہیں لوں گا"

سختی سے ماتھے پر لاتعداد شکنیں لائے وہ سخت اکتائے انداز میں ایک بار پھر سارا ملبہ جائشہ پر ڈالے اسکا ہاتھ بری طرح جھٹکتا ہوا باہر کی طرف بڑھ گیا اور جائشہ وہیں بے جان سی کپکپاتی ہوئی اور بحر حیرت و اضطراب میں غرق سی بمشکل بیڈ تک بیٹھی۔

چہرے پر پھٹے تاثرات تھے، حواس شل اور رونگٹے کھڑے تھے۔

وہ خوف کی لہر میں کیوں ڈوب رہی تھی حالانکہ وہ جانتی تھی وہ اس کی محرم ہے، وہ اس پر سب حق رکھتا ہے مگر اس شخص کے رویے عجیب جنونی اور گرگٹ کی مانند بدلتے تھے اور جائشہ کا اصل خوف یہی تھا۔

___♡♡♡

ناول: تم نورِ دل ہو (کتاب نگری سپیشل)

تحریر: ایس مروہ مرزا

9۔ نویں قسط

(سپیشل)

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Tum Noor E Dil Ho by S Merwa Mirza Episode 9 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

  1. Zabardast👍👍👍
    BHT aala....👌👌👌👌
    Dil khush kr deti Hain her baar ap Marwa..🥰🥰🥰🥰
    Isi trha axha axha likhti rhe....😘😘
    Love you and Allah bless you Marwa 💞💞💞❣️ ❣️ ❣️❣️

    ReplyDelete
Previous Post Next Post