Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 6
Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 6
میری طرف دیکھو ۔۔۔۔۔ جرار کے کہنے
پر عین نے فوراً اس کی طرف دیکھا ۔۔۔۔
اسکی آنکھوں کا کالا رنگ دیکھ کر اس
نے عین کو خود سے دور کیا۔۔۔۔ جو دل کی چاہ تھی وہ نہیں ہو پایا تھا ۔۔۔۔
تم آج سے یہاں فرش پر سویا کرو گی
۔۔۔۔ چاہو تو الماری سے کمبل لے سکتی ہو
۔۔۔
یہ بہت ہے ۔۔۔۔ کمبل دے رہا ہے اور
فرش پر نرم سا قالین بچھا ہوا تھا ۔۔۔۔ عین نے دل میں سوچا ۔۔۔۔
میں صرف اتنا ہی کر سکتا ہوں کیونکہ
میں نہیں چاہتا کہ تم سردی سے مر جاؤ ۔۔۔۔ ابھی تو تم نے بہت کچھ دیکھنا اور سہنا
ہے اتنی آسانی سے تو میں تمھیں آزادی نہیں دے سکتا ۔۔۔۔ اللہ کتنا جلاد ہے یہ
۔۔۔۔اللہ اسکے دل میں میرے لیے نرمی پیدا کر دیں ۔۔۔۔ عین نے دل میں اللہ سے دعا کی۔
میرا ہر کام تم خود کیا کرو گی ۔۔۔۔
صبح مجھے ٹائم پر میری ہر چیز تیار چاہئے ۔۔۔ اگر ایک بھی چیز مس ہوئی تو تمھاری خیر
نہیں ۔۔۔۔
میری پسند اور ناپسند کا خیال رکھنا
۔۔۔۔ میں یہ سب ایک بار ہی کہوں گا ۔۔۔۔ کچھ غلط کیا تو مجھ سے اچھائی امید بالکل
بھی نہیں رکھنا ۔۔۔۔ سمجھ گئی نا میری ساری باتیں ۔۔۔۔۔ ؟
جرار نے خاموش کھڑی عین کو گھورا
۔۔۔۔ جو چپ چاپ کھڑی اس کی ساری باتیں سن رہی تھی ۔۔۔
جرار اسکی خاموشی کو دیکھ کر حیران
تھا ۔۔۔۔ اس نے اس طرح کی لڑکی کبھی نہیں دیکھی تھی ۔۔۔۔ جو چپ چاپ اسکی بات سن رہی
تھی اور وہ بھی خاموشی سے ۔۔۔۔
عین نے اسکی بات پر ہاں میں سر ہلا
دیا ۔۔۔۔ جو جرار کو اور زیادہ حیران کر گیا ۔۔۔۔ اپنی حیرانگی پر قابو پاتے ہوئے
واشروم کا رخ کیا اور واشروم میں بند ہو گیا ۔۔۔۔
عین نے اسکے جاتے ہی اپنے رکے ہوئے
سانس کو بھال کیا اور اپنے کب سے رکے ہوئے آنسوں کو اپنی آنکھوں سے باہر آنے کا
راستہ دیا۔۔۔۔۔
میری قسمت بھی کیا ہے ۔۔۔۔ تین بار
دلہن بنی ۔۔۔ دو بار بیوہ ہوئی اپنے ماں باپ اپنی پہلے دونوں شوہر کھو دئیے ۔۔۔۔
اب تیسرا شوہر ملا ہے ۔۔۔۔ جس کو بیوی کی ضرورت ہی نہیں تھی ۔۔۔۔ جو اپنی زندگی میں
کسی کی موجودگی ہی نہیں چاہتا ۔۔۔۔
وہ مجھ سے اپنی زندگی میں دخل اندازی
کا بدلہ لے گا ۔۔۔۔ وہ کہتا ہے مجھے شوق تھا اسکی زندگی میں شامل ہونے کا ۔۔۔ میں
تو ایسا بالکل بھی نہیں چاہتی تھی ۔۔۔۔
یہ سب تو پاپا کے کہنے پر کیا میں
نے ۔۔۔ میں تو خود اب کسی کی زندگی میں شامل ہونا نہیں چاہتی تھی ۔۔۔ چلو اب جو
ہونا تھا ہو گیا اب آگے جو ہو گا وہ بھی دیکھا جائے گا ۔۔۔۔ وہ میرا شوہر ہے اسکی
ہر بات میں مانوں گی ۔۔۔۔ مجھے اب اسی گھر میں رہنا ہے ۔۔۔۔ یہ بات تو پکی ہے ۔۔۔
وہ خود سے عہد کرتی الماری سے کمبل نکال کر فرش پر لیٹ کر اپنے اوپر تان گئی
۔ نیند تو اسے کہاں آنے والی تھی ۔۔۔ پر وہ اپنی آنکھیں بند کیے سونے کوشش کر رہی
تھی۔۔۔۔
پہلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇