Tere Ishq Mein Mahowe Safar By Misbah Irfan Episode 12

Tere Ishq Mein Mahowe Safar By Misbah Irfan Episode 12

Tere Ishq Mein Mahowe Safar By Misbah Irfan Episode 12

Urdu Name : Tere Ishq Mein Mahowe Safar
Writer Name : Misbah Irfan
Category : Kitab Nagri Special

" رات ہی رات میں مجھ سے محبت تو نہیں ہو گئی مسز وجاہت رضا ؟

اتنی محویت سے دیکھے جا رہی ہو اپنے شوہر کے نین نقوش حفظ کر لیے ہوں گے میں ٹھیک کہہ رہا ہوں نا "؟؟

خود پر کسی کی نظروں کی تپش محسوس کرتے ہوۓ اس کی نیند ٹوٹی لیکن آبرو کو اپنے حصار میں محسوس کرتے وہ بند آنکھوں سے اسے نظریں جھکانے پر مجبور کر گیا ۔۔۔

  اس کے گھمبیر لہجے میں پوچھنے پر آبرو گڑبڑاتے ہوۓ ادھر اُدھر دیکھنے لگی ۔۔۔

جیسے اس کی چوری پکڑی گئی ہو ۔۔۔

" ایسا تو کچھ نہیں ہوا ۔۔۔

آپ نیند میں بھی مجھے چھوڑ نہیں رہے تھے تو ، میں بس آپ کی قید سے نکلنا چاہ رہی تھی "

اسے جاگتا پا کر آبرو جی بھر کے شرمندہ ہوئی اور دوبارہ سے اپنے گرد بندھا ہوا اس کے بازوؤں کا حصار توڑنے کی کوشش کرنے لگی ۔۔۔۔

ساتھ میں اس کی جانب دیکھنے پر وضاحت بھی دینے لگی ۔۔۔

" پھر اتنے غور سے کیوں دیکھا جا رہا تھا ۔۔۔

ویسے میں تو اپنی آبی کا ہی ہوں اسے پورا حق ہے ایسے دیر تک تکتے رہنا اس میں تو کوئی قباحت نہیں ہے ۔۔۔

اور آبی میں نے تمھیں قید نہیں کر رکھا ۔۔۔

لیکن اگر تمھارے لیے یہ قید ہے تو میری پیاری جان اس قید سے تم کبھی بھی نہیں نکل سکتی جب تک تمھارا شوہر مٹی کے نیچے نہ چلا جاۓ یہ بات تمھارا شوہر تمھیں وقفے وقفے سے یاد دلاتا رہے گا "

کہنی کے بل اوپر اٹھتے اس نے آبرو کو اپنی نظروں کے حصار میں بھی لیتے ہوۓ اٹل لہجے میں کہا ۔۔

اس کی مخمور آنکھوں میں ابھی سرخ ڈورے تیر رہے تھے ۔۔۔

جو اس کی کچی نیند میں ہونے کی چغلی کھا رہے تھے ۔۔۔

" مم۔ مجھے اٹھنا ہے وجاہت آپ پیچھے ہو جائیں پلیز "

وجاہت کا وزنی بازو خود پر سے ہٹاتے ہوۓ وہ منمنائی ۔۔۔

رات کی طرح ابھی وہ پھر سے وجاہت کی قربت سے گھبرا رہی تھی ، اس کا تھوڑا سا آبرو کے قریب آنا اس کے چہرے پر بے شمار حیا کے لال رنگ چھانے کا باعث بن رہا تھا  ۔۔۔

شاید اس کے دل کی دنیا بھی بدل رہی تھی جسے وہ جھٹلاۓ ہی جا رہی تھی ، یا واقعی اس کے دل میں وجاہت رضا کے لیے کوئی احساسات نہیں تھے ۔۔۔

" نہیں پہلے میں نے تمھارے زخموں پر ٹیوب لگانی ہے اگر زیادہ زخم ہوۓ تو ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے گا پھر ہمیں ۔۔۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
 Tere Ishq Mein Mahowe Safar By Misbah Irfan Episode 12 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link


پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇




FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو قسط کیسی لگی ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post