Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 10

Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 10

Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 10

Novel : Tera Ho Jaon
Writer Name : Sadia Yaqoob
Category : Kitab Nagri Special

گرجتے بادلوں کی آواز میں اسکی سسکیاں دب گئی تھیں ۔۔۔۔۔ کچھ دیر میں آسمان نے بھی بارش برسانا شروع کر دی ۔۔۔۔ پلوں میں ہی عین پوری طرح بارش میں بھیگ گئی تھی ۔۔۔۔۔

اب وہ رونے کے ساتھ سردی کی وجہ سے کانپ بھی رہی تھی ۔۔۔۔ پر نا تو اوپر والے کو اس پر رحم آیا اور نا ہی جرار کو ۔۔۔۔۔ جرار نے مڑ کر اس کی خبر نا لی اور بارش بھی پورے زوروں سے برس رہی تھی ۔۔۔۔۔

وہ گھٹنوں میں سر دئیے خود کو سردی اور بارش سے بچانے کی کوشش کر رہی تھی ۔۔۔۔ پر وہ اپنی اس کوشش میں پوری طرح ناکام رہی تھی ۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ پلیز رحم کریں مجھ پر ۔۔۔۔ میں اب اور برداشت نہیں کر پاؤں گی ۔۔۔۔۔ اسے اپنا خون جمتا ہوا محسوس ہو رہا تھا ۔۔۔۔۔ اسکا چہرہ نیلا پڑ رہا تھا ۔۔۔۔۔ وہ بہت مشکل سے اپنی آنکھیں کھلی رکھے ہوئے تھی ۔۔۔۔۔۔

کیوں تم اس کے سامنے گئی تھی کیوں ۔۔۔۔۔ کیوں اس نے تمھیں دیکھا تھا ۔۔۔۔ ؟ مجھ سے نہیں برداشت ہوتا جب کوئی تمھیں دیکھتا ہے ۔۔۔۔ کیوں ہو رہا ہے میرے ساتھ ایسا ۔۔۔۔ آخر کیوں ۔۔۔۔۔ وہ دیوانہ وار دیوار پر ہاتھ مارتا ہوا اپنا ہاتھ زخمی کر گیا تھا ۔۔۔۔

اسکے ہاتھ سے خون بہنے لگا تھا پر ابھی وہ دیوار پر مکے برسا رہا تھا ۔۔۔۔

اس کمینے کو نہیں چھوڑنے والا میں ۔۔۔۔ صبح ہوتے ہی اس کا وہ حشر کروں گا کہ وہ کسی کو بھی دیکھنے کے لائق نہیں رہے گا ۔۔۔۔۔ اسکی ہمت کیسے ہوئی میری بیوی پر اپنی گندی نظر ڈالنے کی ۔۔۔۔۔

وہ صرف میری ہے صرف میری ۔۔۔۔۔ اسے دیکھنے اور چھونے کا حق صرف مجھے ہے صرف مجھے ۔۔۔۔ میں اس پر کسی کا سایہ بھی برداشت نہیں  کروں گا ۔۔۔۔

وہ زخمی ہاتھ لیے بیڈ پر آ بیٹھا اور اپنے ہاتھ کو گھورنے لگا ۔۔۔۔ وہ عین کو لے کر جنونی ہو رہا تھا ۔۔۔۔ محبت سے دور رہنے والا جرار عین کی محبت میں پاگل ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔

ابھی تو اس سے عین پر کسی کی نظریں برداشت نہیں ہو رہی تھیں ۔۔۔۔۔ عین کی کوئی غلطی نا ہوتے ہوئے بھی وہ اسکی طرف سے دی گئی سزا سہہ رہی تھی ۔۔۔۔۔

جب جرار کو عین کا خود سے پہلے کسی اور کے نکاح میں ہونے کا پتا چلا ۔۔۔۔ تو تب وہ پتا نہیں عین کے ساتھ اور خود کے ساتھ کیا کرے گا ۔۔۔۔۔ یہاں تو پھر عین دو لوگوں کے نکاح میں رہ چکی تھی ۔۔۔۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ کب تک یہ بات جرار سے چھپی رہتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اف ۔۔۔۔۔ میں کیسے بھول گیا کہ وہ باہر بارش میں کھڑی بھیگ رہی ہے ۔۔۔۔۔ جرار کا پاگل پن کچھ کم ہوا تو اسے فوراً عین کا خیال آیا ۔۔۔۔۔ وہ فورا سے بیشتر ٹیرس کی طرف بھاگا ۔۔۔۔۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
 Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 10 is available here to  online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں

👇👇👇







































 پہلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇









ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

Previous Post Next Post