Ararat Romantic Novel By Kiran Aftab Episode 5
Ararat Romantic Novel By Kiran Aftab Episode 5
"کافی اچھا جھوٹ لکھتے ہیں
آپ مگر اس میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو میرے پلان میں فلوقت شامل نہیں یا پھر
اقتدار میں آنے سے پہلے ان سب باتوں پر بات کرکے ہوئی فائر کرنا میں مناسب نہیں
سمجھتی شامی صاحب۔۔۔
اور باقی کی تقریر میں
مجھے وہی سیاسی آب و ہوا دکھائی دے رہی جس میں یہ قوم اتنے سال سے سانس لیتی آتی
آرہی ہے،وہی قوم کو مختلف نعروں میں اُلجھا کر بےوقوف بنانے کی کوشش۔کیا یہ بہتر
نہیں ہے کہ اپنی سیاسی مہم میں دیگر سیاسی جماعتوں اور مخالفین کے غباروں سے ہوا
نکالنے کے بجائے اپنی پارٹی کی سابقہ کرکاردگی،اپنی سیاسی طرز فکر اور اپنے منشور
کے بل پر عوام سے روبطہ کروں۔محض مخالفین کے کردار پر تبصرہ کرنے کیچڑ اُچھالنے کی
روش سے ملک میں نفرتیں تو پھیلائی جاسکتی ہیں لیکن عوام کی سیاسی تربیت اور عوام
کی بھلائی کا فریضہ سر انجام نہیں دیا جاسکتا۔
احتشام ملک نے ناسمجھی سے
اُسے دیکھا۔
"مجھے عوام کے ساتھ عوام
کے مسائل کو ڈسکس کرنا ہے دیگر سیاسی جماعتوں کو نہیں،عوام کو ایسے بہت سے اہم
مسائل درپیش ہیں شامی صاحب جن پر دیگر سیاسی جماعتیں بات کرنے سے گریزاں
ہیں۔بےروزگاری اس وقت ملک کے ہر گھر کا مسئلہ ہے لیکن سیاسی دوڑ میں شامل کوئی بھی
سیاسی جماعت بے روزگاری کے خامے پر بات نہیں کرتی اور اگر کرتی ہے تو تمام باتیں
محض کاغذ پر ہی محدود رہ جاتی ہیں عملی طور پر کچھ نہیں ہورہا۔
اُسنے نگاہ اُٹھا کر سڑک
کے کنارے لگے پیچھے چھوٹ جانے والے درختوں
کی قطار کو دیکھا۔پھر توقف سے گویا ہوئی
عوام اپنے حقیقی مسائل کا
حل چاہتے ہیں شامی صاحب! عوام بے بس ہیں وہ آنے والے الیکشن سے امیدیں وابستہ کیئے
بیٹھے ہیں کہ آنے والے سیاست دان ملک کو آسانی دے سکیں گے یا نہیں۔
اب تک ہر سیاسی جماعت
اپنی سیاسی مہم میں عوام کے مسائل کو اُجاگر کرنے اور اس بارے میں واضح اور جامع
پلان پیش کرنے سے غافل ہی رہیں ہیں۔اب آپ ہی مجھے بتائیں کہ جب سیاسی مہم میں عوام
سے روگردانی کا سلسلہ یونہی چلتا رہے گا تو پھر اقتدار میں آکر کون عوام کے سیاسی
مسائل کے حل کی جانب مخلصانہ ہاتھ بڑھائے گا۔
آپ چاہتے ہیں کہ عوام
تڑپتے رہیں اور میں اُن سے جھوٹے وعدے کروں۔"
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
nice
ReplyDeletevery very nice But if you want to read Farwa khalid novels then click below and you can read.
ReplyDeletehttps://besturdubook.com/farwa-khalid-novels-in-pdf-read-online-and-donwload/
Zaberdast very interesting story please next episode jaldi please
ReplyDelete