Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 28
Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 28
"ہاں بس ہم گھر پہنچنے والے ہیں۔ دو منٹ میں....
" علیشا چہرہ موڑے باہر دیکھ رہی تھی۔
اس نے فون ابھی بند ہی کیا تھا کہ احتشام نے جھٹکے سے
بریک لگا دی۔
دونوں آگے کو جھکے, علیشا کا سر ڈیش بورڈ سے ٹکراتے ٹکراتے
بچا۔
"کیا ہوا؟" اس نے دوپٹہ پیچھے کیا جو منہ پر آ گیا
تھا۔
"یہ بائیک والا.... " ابھی وہ بول رہا تھا کہ اس بائیک
سے ایک آدمی اترا اور ان کی جانب آ گیا۔
باہر نکل گاڑی سے ورنہ گولی چلا دوں گا۔" وہ گن احتشام
پر تان چکا تھا۔
علیشا کے چہرے کا رنگ فق ہو گیا۔
وہ دہشت زدہ سی پیچھے ہونے لگی جب کہ پیچھے دروازہ تھا۔
"اچھا.... ایک منٹ.... " احتشام نے فوراً سے بیشتر
ہاتھ کھڑے کر دئیے۔
"چل نکل باہر تو بھی.... " علیشا کی جانب دوسرا آدمی
آ گیا جب کہ تیسرا بائیک پر کھڑا اردگرد کا جائزہ لے رہا تھا۔
ایک تو رات کافی ہو چکی تھی دوسرا کالونی میں ویسے بھی
کوئی گاڑی ہی آتی جاتی دکھائی دیتی تھی کہ اب تاخیر ہونے کے باعث وہ بھی دکھائی نہیں
دے رہی تھی۔
"بھابھی آ جائیں باہر.... " اس نے پلٹ کر اسے مخاطب
کیا۔
"یہ.... پلیز... آپ.... " بندوق کے باعث وہ چاہ کر
بھی اپنی گھبراہٹ پر قابو نہیں پا سکی۔
"ایک منٹ.... "
"اوےُ کہاں جا رہا ہے تو.... " اسے قدم اٹھاتے دیکھ
اس نے عقب سے احتشام کی شرٹ پکڑ لی۔
"نہیں کہیں نہیں جا رہا میں.... یہیں ہوں۔ انہیں باہر نکالنا
ہے۔" اس نے ایک بھی قدم نہیں بڑھایا۔ نگاہیں اس غنڈے نما شخص پر تھیں۔
"یا ﷲ مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے.... " وہ لب کاٹتی کبھی احتشام کو دیکھتی تو کبھی اس غنڈے کو جو اس کے سر پر کھڑا تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇