Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 26
Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 26
"ہاشم.... " وہ اپنی سرمئی
آنکھیں اس پر مرکوز کئے کھڑی تھی جو کسی اور ہی دنیا میں گم تھا۔
"ہا... ہاں.... " اس کی
آواز پر یہ تسلسل ٹوٹا۔
"ٹھیک لگ رہی ہوں میں ساڑھی
میں؟ پہلی بار زیب تن کی ہے میں نے.... قد اتنا بھی لمبا نہیں میرا ویسے۔" اس
کے یوں دیکھنے پر وہ مزید الجھ گئی۔
"اتنی حسین لگ رہی ہو کہ مجھے
خدشہ ہے کہیں لوگ دلہن کو چھوڑ کر میری بیگم کو دیکھنے نہ لگ جائیں۔"
"مذاق تو نہ کرو اب....
" وہ غیر سنجیدہ سی کہتی آگے بڑھی۔
"سچ کہہ رہا ہوں... بہت سوٹ
کر رہی ہے تمہیں یہ ساڑھی اور یہ کلر۔"
"اچھا جی... تھینک یو۔"
وہ کہتی ہوئی اس کی شرٹ کا اوپر والا بٹن بند کرنے لگی۔
"مجھے اچھا نہیں لگتا تم سے
اپنے کام کروانا.... " وہ اسے ٹائی باندھتے دیکھ رہا تھا۔
"ایسے بھی کوئی مشقت والے کام
نہیں ہیں یہ ہاشم.... " اس نے اس کی ندامت کم کرنا چاہی۔
"صرف چند ماہ کے لیے اس وہیل
چئیر پر ہوں اور اتنا عجیب لگ رہا ہے دوسروں سے اپنے کام کروانا,, ان کا محتاج ہونا۔"
وہ ذہنی طور پر ڈسٹرب معلوم ہو رہا تھا۔
"دوسروں میں شمار کر دیا ہے
تم نے مجھے... " وہ متحیر سی کہتی پیچھے ہوئی۔
"نہیں تمہیں شمار نہیں کیا...
میں وہ نرس کی بات کر رہا ہوں۔" اس نے تیزی سے کہتے ہوےُ بات سنبھالنا چاہی۔
"مجھے کوئی دقت نہیں تمہارے
کام کرنے میں یا تمہیں سنبھالنے میں۔" وہ گھٹنے زمین پر رکھتی پھر سے اس کی ٹائی
کو باندھنے لگی۔
"نجانے اتنے احسان کیسے اتاروں
گا میں... "
"احسان نہیں کر رہی میں سمجھی.... محبت ہے یہ۔" وہ روانی میں بول گئی مگر اگلے ہی لمحے زبان دانتوں تلے دبا لی۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇