Mitwa Romantic Novel By Binte Masood Episode 18
Mitwa Romantic Novel By Binte Masood Episode 18
"مجھے یونیورسٹی سے یہاں
بھیجا گیا ہے۔ بتائیں کیا کرنا ہے مجھے سر۔۔۔" عیان کے افیس آتی عیرا
نے پوچھا۔
"سکون۔۔۔" کہتا عیان اپنی
چیئر پر بیٹھ گیا۔
"میں سمجھی نہیں
سر۔۔۔" عیرا نے چونک کر پوچھا۔
"کچھ نہیں مسز۔۔
اپ وہاں بیٹھ جائیں۔ رات کا ڈنر جینی اور جیمز کے ساتھ ہے ہمارا۔۔۔" عیان
نے کہہ کر لیپ ٹاپ ان کیا۔ تب ٹیبل کے پاس آتی عیرا بولی۔
"پر مجھے اس کمپنی میں
کام کے لیے بھیجا گیا ہے۔۔۔ اور آپ مجھے بیٹھنے کا کہہ رہے ہو۔"
"تو تمہیں کام کرنا ہے۔۔"
عیرا کو دیکھتے ہوئے عیان نے پوچھا۔
"ظاہر سی بات ہے "
"اوکے۔۔۔ تمہارے رائٹ
سائیڈ پر ایک ڈور ہے کھولو اسے۔۔۔" عیان کے کہنے پر عیرا نے
رائٹ سائیڈ پر بنے کمرے کے دروازے کو کھولا جو ایک کھولا اور کشادہ کمرا تھا۔
جس کے چاروں طرف رکیک میں ملبوسات لٹکائے گئے تھے۔ جو اپنی قیمت دور سے
ہی بتا رہے تھے۔ سائیڈ پر لیڈیز ہینڈ بیگ ، جیولری اور شوز کلیکشن رکھی
گئی تھی۔ عیرا نے پلٹ کر عیان کو دیکھا جو پیپر پر نظر رکھے ہوئے مصروف تھا۔
"آج شام کے لیے ان میں
سے کوئی ڈریس اپنی پسند کا چن لو۔" اس سے پہلے عیرا کچھ بولتی عیان بول
اٹھا
"جاو۔۔۔ تمہارے پاس تین گھنٹے
ہیں۔۔۔ آج کی شام جینی اور جیمز کے نام جبکہ رات۔۔۔"
"اور رررات۔۔۔۔" عیرا
پوچھنا تو نہیں چاہتی تھی مگر بول اٹھی۔ تب پیپر سے توجہ ہٹاتے عیان
نے عیرا کی طرف دیکھا پھر بولا لہجے میں انچ سی تھی۔
"اور رات میرے نام۔" اس
انچ دیتے لہجے سے عیرا کی گال دھک اٹھے۔ جس کو عیان نے بھی دیکھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇