Mohabbat Hain Aap Sarapa Romantic Novel By Aliya Hussain Episode 4
Mohabbat Hain Aap Sarapa Romantic Novel By Aliya Hussain Episode 4
"
کیوں رو رہی ہو تم ہاں بتاؤ ۔ " اس کو روتا دیکھ کر
وہ تڑپ گیا تھا کتاب کو پاس پڑی ٹیبل پر رکھ کر اسے خود سے الگ کیا اور چہرہ اپنے دونوں
ہاتھوں میں تھام کر استفسار کیا مگر اس کی روئی روئی سرخ آنکھیں دیکھ کر یونس کا دل
دھک سے رہ گیا ۔
" میں نے بہت غلط کیا کل سائیں
آئم سوری سائیں ائم سوری ۔ " وہ واپس اس کے سینے میں چہرہ چھپا گئی اور سختی سے
اس کے گرد بازوں باندھے تاکہ وہ اسے خود سے الگ نہ کر سکے ۔
تو
یہ وجہ تھی اس کے رونے کی اس نے سوچا نجانے کیا ہو گیا ہے جو اس قدر رو رہی تھی وہ
یہ تو روز کا معمول تھا غلطی کرنے کے بعد اسے احساس ہوتا تھا غلطی کا اور اس کے معافی
نامے شروع ہوجاتے تھے ۔
مگر
ہاں وہ کبھی اس قدر روئی نہیں تھی اس بار شاہد سیریس لے لیا تھا بات کو اس نے ۔ ناچار
یونس کو اس کے گرد بازوں پھیلانے پڑے اور اس کے بال سہلا کر اسے تسلی دینے لگا ۔
" آورش ۔ " وہ صدمے سے
چیخا تھا جب آورش نے سوں سوں کر کے اپنی ناک اس کی شال سے رگڑی تھی ۔
" جی جی سوری سائیں سوری ۔
" اس نے ہڑبڑا کر اس کی شال چھوڑ دی ۔
"
پہلے غلطی کرتی ہو پھر سوری کرتی ہو آخر تم بڑی کب ہوگی آورش ۔ "
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇