Wadi E Kafraan Novel By Hadiqa Qureshi Episode 9
Wadi E Kafraan Novel By Hadiqa Qureshi Episode 9
میں ابھی آیا ! صفوان کہہ
کر جانے لگا ۔ جب دوبارہ مڑا اور اس لاپرواہی میں ہیزل رنگ آنکھوں سے بھوری آنکھوں
کا تصادم ہوا۔ دونوں کہ دل کا شور اس وقت دریا
کہ شور سے زیادہ اونچا سنائ دے رہا تھا۔ اک طلسم سا بکھر گیا۔ محبت کی پہلی کونپل کھل
چکی تھی ۔ مگر اعتراف کرنا کوہ ہندوکش کہ سب سے اونچے پہاڑ کو سر کرنے سے بھی زیادہ
مشکل تھا۔
آپ میرا انتظار کریں گی
...؟ صفوان کہ سوالیہ لہجے میں اک امید سی تھی۔ صہیفہ جو اس شخص کی بھوری آنکھوں کہ
سحر میں جکڑی گئ تھی اچانک ہوش میں آئ۔
میں آپ کا انتظار کیوں کروں ؟ صفی نے ایک ابرو آچکا کر
سامنے کھڑے چاند کی روشنی سے چمکتے چہرے والے شخص سے سوال کیا اور رخ موڑ لیا۔
ہماری نئ دوستی کی خاطر!
۔ صفوان کسی چھوٹے بچے کی طرح امیدوں کا جہاں لیے صہیفہ کو دیکھ رہا تھا۔
لڑکا لڑکی کبھی دوست نہیں
ہوتے مسٹر صفوان ! صفوان تذبذب کا شکار ہوا۔
البتہ ! بہن بھائ ہوسکتے ہیں
۔ صہیفہ نے زیر لب ہنسی دبا کر کہا وہ صفوان کہ متغیر تاثرات سے ہز اٹھا رہی تھی۔
لاہو لا ولا قوة ۔ اب میرے
اتنے برے دن بھی نہیں آۓ کہ میں سالق کی جگہ لے لوں ! صفوان کہ لب بڑبڑاۓ ۔ اس کا منہ صہیفہ کی بات
سن کر ہلق تک کڑوا ہوگیا۔
میں تھوڑی دیر میں آتا ہوں۔۔۔۔۔
اب کی بار صفوان رکا نہیں تیزی سے کہہ کر رخ موڑ کر گھر کہ اندرونی حصے کی جانب بھڑ
گیا۔ اور پیچھے سے صہیفہ جبین کی مدہم سی ہنسی کی کھنک ہوا میں گونجی جس پر اسے خود
پہ حیرت ہوئ یہ شخص واقع ہی کوئ ساحر (جادوگر) تھا اس کی صحبت کہ کچھ لمحے ہی صہیفہ
جبین کا خود پہ چڑھایا ہوا اداسیوں کا خول اتار پھینکتے تھے۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free Pdf Download Link
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ