Muhobbat ka Mim Novel By Adiba Niaz Episode 12

Muhobbat ka Mim Novel By Adiba Niaz Episode 12

Muhobbat ka Mim Novel By Adiba Niaz Episode 12

Novel Name : Muhobbat ka Mim
Writer Name: Adiba Niaz
Category : Romantic Novel, Islamic base Novel,
Novel status : Episodic

زندگی۔۔۔ایک لمحےجینےاور دوسرےلمحےمرجانےکانام!۔۔۔بےیقینی کی بہترین مثال!۔۔۔

زندگی۔۔۔خواب کی مانند!۔۔۔کبھی بھی کسی بھی لمحے ٹوٹ جانےوالی۔

زندگی!۔۔۔ایک بہت عجیب شےہے۔۔۔۔یہ ہرانسان کوایک نعمت کی طرح ملتی ہےاور پھرہرلمحہ عذاب کی طرح بنادیتی ہے۔۔۔

زندگی۔۔۔زندگی کی سب سےبےاعتبارچیزہے۔۔۔۔آنکھ جھپکنےاورکھولنےکے درمیان سفرکرتی بےاعتبار زندگی!۔۔۔سانس اندر کھینچنےاورباہر نکالنےکے درمیان سفرکرتی بےاعتبار زندگی!۔۔۔زندگی ایک کرائے کےمکان کی طرح ہوتی ہے۔۔۔کبھی بھی چھن سکتی ہے۔۔۔دکھ،رنج،غم اور تکلیف اس کےمکین ہیں۔۔۔ پسندیدہ مکین۔۔۔اور خوشیاں۔۔۔راہ بھٹکےمہمان کی مانند!۔۔۔ہرانسان کی زندگی میں ایک ایسالمحہ ضرورآتاہےجب وہ خودکو بہت بےبس پاتاہے۔۔۔اتناہی بےبس جتناکہ ایک نوزائیدہ بچہ!(ابھی ابھی پیداہوا)۔

۔۔۔اور۔۔۔یہ اس کی زندگی کا وہی لمحہ تھا۔

وہی سیاہ رات کادوسرا پہر۔۔۔وہی ہرموسم کونگل لینےوالی سیاہ رات۔۔۔!

"آہ ہ ہ۔۔۔!!!"کسی کی زور سےکراہنےکی آواز۔

دردسےپھٹتاسر!۔۔۔ہرحرکت پہ اٹھنےوالی دردکی ٹیسیں!۔۔۔رسی کی مضبوط گرفت سےخودکوآزادکرتیں کلائیاں۔۔!

زخمی کلائیاں۔۔۔!،زخمی جسم۔۔۔!،قریب چاروں اطراف میں دائرےکی صورت جلتی آگ۔۔۔!

سرخ۔۔۔انگارےبرساتی۔۔۔دہکتی۔۔۔جوش مارتی۔۔۔مارےجوش کےپھٹ پڑنے والی آگ۔۔۔کسی کوسالم نگل چکی آگ۔۔۔!

"میرےاللہ!۔۔۔مدد۔۔۔مدد۔۔۔مدد۔۔۔"درداورنقاہت کے باعث بمشکل نکلتی آواز۔ ہلکی ہلکی۔۔۔!،کراہتی۔۔۔! زخمی۔۔۔!،ٹوٹی پھوٹی سی آواز۔۔۔!

وہ خودکوبارباررسی کی مضبوط گرفت سےآزادکرنے کی کوشش کررہاتھامگربے سود۔۔ !،ہوابرف برسارہی تھی۔بخارمزیدبڑھ رہاتھا، نقاہت مزیدطاری ہوری تھی مگراب اس کےلیےیہاں رہنا مشکل ہورہاتھا۔کرب اتناتھا کہ اسےاپنی موت نظرآرہی تھی۔اس کےبال تیزہواکے باعث اڑرہےتھے،اورہواکے ہر جھونکےکےساتھ وہ دہکتی آگ مزیدبھڑک جاتی۔

"کوئی،بچاؤ۔۔۔"وہ خلق کے بل چلانےلگا۔

اب کی باراس نےبندھی ٹانگوں کی مددسےکرسی کوذراسی حرکت دینےکی کوشش کی۔

"آہ ہ ہ۔۔۔ہ ہ ہ۔۔۔!"بےاختیار چیخیں نکلیں،مگراس نے کوشش نہیں چھوڑی تھی۔وہ کرسی کوحرکت دینےکی کوشش کررہاتھا۔اسےقریب کچھ فاصلےپہ چاروں اطراف میں جلتی آگ کےقریب جاناتھاتاکہ رسی جلاکرکھول سکے۔۔۔مگربخار اورزخموں نےاتنی تکلیف  بڑھادی تھی کہ اس کی ہر حرکت ہی موت کوآواز دیتی سنائی دیےرہی تھی۔

"آہ ہ ہ۔۔۔ہ ہ ہ۔۔۔!"مزیددرد۔۔۔مزیدکراہیں۔۔۔اس نےاپنی ایک جانب لڑھکی گردن کو مزیدگرادیااورگہرےگہرے سانس لینےلگا۔۔۔سرسراتی سردہواجسم کومنجمدکرتی گزررہی تھی،اورسردی کے باعث اس کواپنےسینےمیں بھی دردمحسوس ہونےلگا تھا۔اس نےایک بارہمت کر کےاپنےنڈھال۔۔۔اوربےحال جسم میں قوت پیداکی اور پھرکرسی کوہلانےکی کوشش کی،کرسی میں حرکت پیداہوئی اوروہ ایک طرف کوگرگئی۔۔۔آگ کے بالکل قریب۔۔۔کہ اس کےاور آگ کےدرمیان بمشکل ایک ہاتھ کافاصلہ بچاتھا۔

اس کاماتھازمین سےٹکرایا۔

سارےمیں اس کی کراہتیں، چیخیں،چلاتیں آوازیں بلند ہوئیں۔۔۔اورساتھ ہی دور۔۔۔کہیں دورسےدوہیڈلائٹس دکھائی دیں جوکہ یقیناً کسی کارکی تھیں۔

اس کادل اندھیرےمیں ڈوبنےلگا۔۔۔آنکھیں دھندلا گئیں۔۔۔ہرسونقاہت طاری ہونےلگی۔۔۔اورپھراسےکتنے ہی قدموں کی چاپ سنائی دی۔

قریب!۔۔۔اورقریب!۔۔۔بہت قریب!۔۔۔اورساتھ ہی اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرالہراگیا۔۔۔!!!

                 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Muhobbat ka Mim Novel By Adiba Niaz Episode 12 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link





پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇












6th Episode Link

7th Episode Link


8th Episode Link






FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post